آسٹریلین اسٹاکس میں ملا جلا جبکہ NZX میں تیزی کا رجحان۔

آسٹریلین اسٹاک ایکسچینج (ASX) میں دوران ٹریڈ ملا جلا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ آج امریکی CPI اور اسکے بعد فیڈرل ریزرو (Fed) کی پالیسیز کے انتظار میں سرمایہ کار سائیڈ لائن ہو چکے ہیں۔ چین کی طرف سے اگرچہ سخت ترین سماجی پابندیوں میں نرمی کے اعلان کے مارکیٹ پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں تاہم ابھی تک عالمی رسد بحال نہ ہونے کے باعث سرمایہ کار محتاط رویہ اختیار کئے ہوئے ہیں۔

آج ASX200 انڈیکس 16 پوائنٹس کے اضافے سے 7198 پر پہنچ گیا ہے ۔ کاروباری سرگرمیوں کا آغاز 7180 کی سطح سے ہوا۔ جبکہ بلند ترین لیول 7228 رہا ہے۔ اسوقت تک انڈیکس میں 37 کروڑ آسٹریلین ڈالرز کی مالیت کے شیئرز ٹریڈ ہو چکے ہیں۔

دوسری طرف نیوزی لینڈ اسٹاک ایکسچینج (NZX) میں مثبت رجحان کے ساتھ ٹریڈ ہو رہی ہے۔ NZX50 اسوقت 94 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 11601 پر آ گیا ہے۔ آج دن کے آغاز پر انڈیکس 11491 تک نیچے آیا تاہم اس کے بعد اسوقت یہ اپنی بلند ترین سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے جبکہ اب تک اس میں 2 کروڑ 40 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہو چکا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button