آسٹریلین اسٹاکس (ASX) میں ملا جلا جبکہ نیوزی لینڈ اسٹاک ایکسچینج (NZX) میں منفی رجحان

آج آسٹریلین اسٹاک ایکسچینج (ASX) میں ملا جلا اور سست روی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ جس کی بنیادی وجہ امریکی وسط مدتی انتخابات (U.S Midterm Elections) کے خلاف توقع نتائج ہیں۔ تفصیلات کے مطابق امریکی سینیٹ میں کوئی بھی پارٹی اکثریٹ حاصل نہیں کر سکی۔ تاہم ڈیموکریٹس کو امریکی نائب صدر کے ایک ووٹ کی اکثریت حاصل ہوئی ہے۔ ان نتائج کے بعد عالمی مارکیٹس میں اسٹاکس اور کماڈٹیز کی طلب (Demand) میں کمی واقع ہوئی ہے۔

آج ASX200 انڈیکس 1 پوائنٹ کی کمی کے ساتھ 7156 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ کاروباری سرگرمیوں کا آغاز 7156 کی سطح سے ہوا۔جس کے بعد یہ 7196 تک اوپر گیا جبکہ آسٹریلین اسٹاکس انڈیکس کی اب تک کی کم ترین سطح 7152 رہی۔ اس طرح ٹریڈ 44 پوائنٹس کے درمیان محدود ہے۔ جبکہ مارکیٹ میں 64 کروڑ ڈالرز کا لین دین ہوا ہے۔ دوسری طرف نیوزی لینڈ اسٹاک ایکسچینج (NZX) میں آج منفی رجحان ہے۔ NZX50 انڈیکس 79 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 11231 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اس میں کاروبار کا آغاز 11311 کی سطح سے ہوا جس کے بعد یہ 11329 تک ٹریڈ کرتا ہوا نظر آیا۔ تاہم اس کے بعد تیزی کا یہ مومینٹم برقرار نہ رہ سکا اور عالمی اسٹاکس (Global Stocks) میں مندی کی لہر کے ساتھ NZX50 میں بھی منفی رجحان غالب آ گیا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button