آسٹریلین اسٹاک ایکسچینج میں تیزی پر اختتام ایشیئن مارکیٹس میں ملا جلا اور منفی رجحان
آج آسٹریلین اسٹاک ایکسچینج (ASX ) میں تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے ASX200 آج 102 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 6779 کی سطح پر بند ہوئی ہے۔ ۔ آج امریکی ڈالر کی حاصلات ( Gains) میں کمی کی وجہ سے آسٹریلین اسٹاکس میں تیزی واقع ہوئی ہے۔ Nikkei225 انڈیکس 84 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 26974 پر جبکہ Shinghai Composite میں 61 پوائنٹس کی گراوٹ دیکھنے میں آئی ہے جس کے بعد انڈیکس 2977 پر بند ہوا ہے۔ Hangseng میں شدید مندی کے بعد انڈیکس 16500 اور 16 ہزار کی نفسیاتی حدوں کو توڑ کر 1100 پوائنٹس 15095 کی سطح پر اختتامی سیشن میں ٹریڈ کر رہا ہے۔ اس شدید گراوٹ کی بنیادی وجہ ہانگ کانگ کی منفی معاشی رپورٹس ہیں جس کے بعد معاشی اعشاریے ( Financial Indicators ) عدم استحکام کے شکار ہو گئے ہیں۔
آج ایشیائی مارکیٹس میں سب سے زیادہ تیزی کا رجحان T-Sec50 میں دکھائی دیا جس کا انڈیکس 377 پوائنٹس اوپر 12856 پر بند ہوا ہے جبکہ اسٹریٹ ٹائمز انڈیکس ( STI ) 52 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 2969 پر بند ہوا۔ دوسری طرف Kospi میں 23 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی ہے جس کے بعد انڈیکس 2236 پر بند ہوا۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ آج نیوزی لینڈ اسٹاک ایکسچینج (NZX ) قومی تعطیل کی وجہ سے بند ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔