آسٹریلین اسٹاک ایکسچینج میں مثبت جبکہ نیوزی لینڈ اسٹاکس میں ملا جلا رجحان
آسٹریلین اسٹاک ایکسچینج (ASX) میں گذشتہ ہفتے کی گراوٹ کے بعد چینی لاک ڈاؤن میں نرمی اور رسد بحال ہونے کے بعد مثبت رجحان دکھائی دے رہا ہے۔ آغاز میں ASX200 41 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 7342 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ کاروباری سرگرمیوں کی ابتداء 7301 سے ہوئی، یہی اس کی نچلی ترین سطح ہے جس کے بعد انڈیکس 7347 تک مستحکم ہوا۔ اب تک مارکیٹ 27 کروڑ آسٹریلین ڈالرز کی سرمایہ کاری سمیٹ چکی ہے۔
دوسری طرف نیوزی لینڈ اسٹاک ایکسچینج (NZX) میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ NZX50 انڈیکس آغاز میں 6 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 11648 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ ابتدائی سیشن کے دوران کیوی اسٹاک مارکیٹ میں 90 لاکھ شیئرز کا لین دین ہو چکا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔