آسٹریلین اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا جبکہ کیویز اسٹاکس میں آج بھی شدید مندی

آسٹریلین اسٹاک اکسچینج میں آج ملا جلا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ آسٹریلوی مرکزی بینک کی میٹنگ اور ایشیائی مارکیٹس کی سست روی کے تناظر میں آسٹریلین مارکیٹس میں آج بھی سرمایہ کاری کے کم رجحان (Investment Trend ) , حصص کے حجم میں کمی ( Share Valume ) اور ملے جلے رجحان کے ساتھ ٹریڈ کر رہی ہے ۔ ASX200 آج 48 پوائنٹس کی کمی سے 6504 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اسکی کم ترین سطح 6495 اور بلند ترین لیول 6563 ہے۔ یعنی مارکیٹ 68 پوائنٹس کے درمیان میں ہی اتار چڑھاؤ کی شکار ہے۔ ییاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ گزشتہ ایک سال کے دوران مارکیٹ کی Capitalization میں 11 فیصد سے زائد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ دوسری طرف S&P ASXAll پر یعنی آسٹریلین مارکیٹ کے Composite Index کا جائزہ لیں تو یہاں بھی 50 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 6710 کی سطح پر ٹریڈ ہو رہی یے۔
دوسری طرف کیویز کی Financial Markets کا جائزہ لیں تو NZX50 میں ایشیائی مارکیٹس کی طرح 180 پوائنٹس کی مندی کے ساتھ انڈیکس 11017 کی سطح پر آ گیا ہے۔ اسوقت مارکیٹ 11 ہزار کی نفسیاتی سپورٹ کے بالکل قریب ہے اور کسی بھی وقت اس اہم سطح سے نیچے آ سکتی ہے۔ آج اب تک نیوزی لینڈ اسٹاکس میں 28906496 حصص ( Shares ) کی خرید و فروخت ہو چکی ہے جن کی مجموعی مالیت 7 کروڑ 55 لاکھ نیوزی لینڈ ڈالرز سے زائد ہے۔ آج مارکیٹ میں محض 37 کمپنیوں کے اسٹاکس میں اضافہ ہوا ہے جبکہ 107 کے حصص کی قدر میں کمی واقع ہوئی ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button