آسٹریلین اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا جبکہ NZX میں منفی رجحان

آج آسٹریلین اسٹاک ایکسچینج (ASX) میں ملا جلا رجحان نظر آ رہا ہے۔ASX200 انڈیکس 26 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 7258 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اس نے 7231 سے کاروبار کا آغاز کیا اور یہی اس کی کم ترین سطح ہے اور 7264 تک اوپر آیا۔ اب تک انڈیکس 28 کروڑ 50 لاکھ شیئرز کا والیوم سمیٹ چکا ہے۔

دوسری طرف نیوزی لینڈ اسٹاک ایکسچینج (NZX) میں آج قدرے منفی رجحان کے ساتھ ٹریڈ ہو رہی ہے جس کی بنیادی وجہ گذشتہ روز ریزرو بینک آف نیوزی لینڈ (RBNZ) کی طرف سے شرح سود میں 75 بنیادی ہوائنٹس کا اضافہ ہے۔ جس کے بعد نیوزی لینڈ ڈالر (NZD) کی طلب میں اضافہ ہوا ہے اور سرمایہ کار اسٹاکس سے کرنسی کی طرف منتقل ہو رہے ہیں۔ NZX50 آج 25 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 11298 پر سست روی کا شکار ہے۔ اس میں آج سرمائے کے حجم (Capitalization) اور شیئر والیوم میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے اب تک محض 1 کروڑ 46 لاکھ شیئرز کی ٹریڈ NZX میں ہوئی ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button