آسٹریلین اسٹاک ایکسچینج میں مندی جبکہ نیوزی لینڈ اسٹاکس میں تیزی کا رجحان
آج آسٹریلین اسٹاک ایکسچینج (ASX ) میں ملا جلا اور قدرے منفی رجحان نظر آ رہا ہے۔ گذشتہ روز جاری ہونیوالی مایوس کن معاشی رپورٹس کے بعد آسٹریلین ڈالر (AUD ) اور اس کے سرمایہ کاری سرٹیفیکیٹس کی حاصلات (Gains ) میزن اضافے کے بعد اسٹاکس سے بانڈز کی طرف سرمائے کی منتقلی کی وجہ سے آج ASX200 دباؤ کا شکار نظر آ رہا ہے کہ 58 پوائنٹس کی گراوٹ کے بعد انڈیکس 6785 پر آ گیا ہے۔ اسکی بلند ترین سطح 6845 اور کم ترین لیول 6782 ہے جبکہ اب تک مارکیٹ میں 52 کروڑ 62 لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا۔
دوسری طرف نیوزی لینڈ اسٹاک ایکسچینج (NZX ) میں قدرے مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ NZX50 انڈیکس 29 پوائنٹس اوپر 11129 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ جسکی آج بلند ترین سطح 11129 اور کم ترین لیول 11082 رہا ہے، اس طرح نیوزی لینڈ اسٹاکس میں ٹریڈ کی رینج محض 47 پواینٹس کے درمیان دیکھنے میں آ رہی ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔