آسٹریلین اسٹاک ایکسچینج (ASX ) میں قدرے مثبت رجحان جبکہ نیوزی لینڈ اسٹاکس (NZX ) میں گراوٹ

آج آسٹریلین اسٹاک ایکسچینج (ASX ) میں ملا جلا لیکن قدرے مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ جس کی بنیادی وجوہات میں امریکی کنزیومر پرائس انڈیکس (CPI ) کے انتظار میں عالمی مارکیٹس کی سست روی کو قرار دیا جا رہا ہے۔ تاہم اس کی سب سے بڑی اور بنیادی وجہ چین میں کورونا کی وجہ سے ایک نئے لاک ڈاؤن کا اعلان ہے جس کے بعد عالمی رسد کا نظام (Global Supply Chain ) شدید متاثر ہوا ہے۔ جس کے بعد سرمایہ کار خاصے محتاط نظر آ رہے ہیں۔ ASX200 آج 28 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 6961 پر آ گیا ہے۔ انڈیکس کی بلند ترین سطح 6968 اور کم ترین لیول 6933 پر ہے۔ جبکہ سرمایہ کاری کے حجم میں 45 کروڑ آسٹریلین ڈالرز سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔

دوسری طرف نیوزی لینڈ اسٹاک ایکسچینج (NZX ) میں آج 138 پوائنٹس کی گراوٹ دیکھنے میں آئی ہے۔ جسکی بنیادی وجہ بھی چینی لاک ڈاؤن کی وجہ سے رسد کے عالمی نظام میں ہونیوالا عدم استحکام ہے۔ جبکہ دوسری بڑی وجہ آج نیوزی لینڈ کے مرکزی بینک کی طرف سے افراط زر (Inflation ) کی شرح تاریخ میں پہلی بار 2.7 فیصد تک پہنچنے کا اعلان ہے۔ آج انڈیکس میں کاروباری سرگرمیوں کا آغاز 11290 سے ہوا۔ یہی اس کا بلند ترین لیول رہا ہے۔ جس کے بعد اس کی کم ترین سطح 11151 رہی ہے ۔ اسوقت NZX50 انڈیکس 138 پوائنٹس کم ہو کر 11151 پر منفی مومینٹم کا شکار ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button