آسٹریلین اسٹاک ایکسچینج (ASX ) میں ملا جلا جبکہ نیوزی لینڈ اسٹاکس (NZX ) میں تیزی کا رجحان ۔

آج آسٹریلین اسٹاک ایکسچینج (ASX ) میں ملا جلا رجحان نظر آ رہا ہے۔ آسٹریلین ڈالر (AUD ) اور اس سے منسلک محکمہ خزانہ کے سرمایہ کاری بانڈز (Australian Treasury Bonds ) کی قدر میں اضافے کی وجہ سے اسٹاکس سست روی کے شکار ہیں۔ جبکہ اس کی دوسری بڑی وجہ نئی چینی فیکٹریز پر کورونا کی وباء کی پابندیاں ہیں جن کی وجہ سے آسٹریلین صنعتی پیداواری لاگت (Manufacturing cost ) میں نمایاں اضافہ ہوا ہے آج ASX200 انڈیکس 58 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 6 ہزار 8 سو کی نفسیاتی حد کو عبور کرتے ہوئے 6844 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ آج اسکی کی بلند ترین سطح 6869 اور کم ترین لیول 6785 رہا ہے جبکہ اب تک آسٹریلین اسٹاکس میں 38 کروڑ سے زائد شیئرز کی خرید و فروخت ہو چکی ہے۔

نیوزی لینڈ اسٹاک ایکسچینج (NZX ) میں آج سرمایہ کاری کا اچھا حجم اور نمایاں شیئر والیوم (Shares Volume ) دکھائی دے رہا ہے۔ NZX50 انڈیکس 157 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 1.42 فیصد بہتری کے ساتھ 11285 کی سطح پر مثبت سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔ انڈیکس کی بلند ترین سطح 11301 اور کم ترین لیول 11129 رہا ہے۔ جبکہ اب تک اس مئں 7 کروڑ 41 لاکھ سے زائد شیئرز کا کاروبار ہو چکا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button