آسٹریلین اسٹاک ایکسچینج ( ASX ) میں ملا جلا جبکہ نیوزی لینڈ اسٹاکس میں قدرے مثبت رجحان
آج آسٹریلین اسٹاک ایکسچینج (ASX ) میں ملا جلا رجحان ہے۔ آج امریکی نان فارم پے رول رپورٹ کے اجراء کی وجہ سے عالمی اسٹاکس (Global Stocks ) میں سست روی اور کم شیئر والیوم دیکھنے میں آ رہا ہے۔ اس کے علاوہ عالمی اسٹاکس میں مندی کی دوسری بڑی وجہ امریکی فیڈرل ریزرو کی طرف سے دسمبر 2022 ء میں بھی 75 بنیادی پوائنٹس کا ممکنہ اضافے کے شیڈول کا اعلان ہے جس کی وجہ عالمی اسٹاک مارکیٹس میں مندی دیکھی جا رہی ہے۔
آج ASX200 آج 18 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 6876 کی سطح پر آ گیا ہے۔ آج آغاز میں انڈیکس 6857 پر تھا۔ دن کی بلند ترین سطح 6886 اور کم ترین لیول 6829 ہے۔آج آسٹریلین اسٹاک ایکسچینج (ASX ) میں اب تک سرمایہ کاری کا حجم 40 کروڑ ڈالرز سے زائد رہا ہے۔
نیوزی لینڈ اسٹاک ایکسچینج ( NZX ) میں آج قدرے تیزی کا رجحان ہے تاہم سرمایہ کاروں کی اکثریت سائیڈ لائن نظر آ رہی ہے۔ آج انڈیکس کی بلند ترین سطح 11251 اور کم ترین لیول 11129 رہا ہے۔ اب تک کیوی اسٹاکس میں ا کروڑ 83 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہو چکا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔