آسٹریلین اسٹاک ایکسچینج (ASX) میں منفی جبکہ NZX میں ملا جلا رجحان

آج آسٹریلین اسٹاک ایکسچینج (ASX) میں منفی رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے جبکہ نیوزی لینڈ اسٹاک ایکسچینج (NZX) میں ملا جلا رجحان ہے۔ آج عالمی اسٹاکس (Global Stocks) میں سست روی کی بنیادی وجہ آج امریکی NFP رپورٹ کے اجراء کے انتظار میں زیادہ تر سرمایہ کار سائیڈ لائن نظر آ رہے ہیں۔

آج ASX200 انڈیکس 52 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 7301 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ آج انڈیکس نے کاروباری سرگرمیوں کا آغاز 7354 کی سطح سے کیا۔ اسکی بلند ترین سطح بھی یہی رہی جبکہ کم ترین لیول 7292 رہا ہے۔ اسوقت یہ 7 ہزار 3 سو کی نفسیاتی سطح (Resistance) پر بحال ہوا ہے۔ انڈیکس میں 69 کروڑ ڈالرز سے زائد کی سرمایہ کاری ہو چکی ہے۔ دوسری طرف NZX50 میں ملا جلا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ انڈیکس 12 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 11641 کی سطح پر اتار چڑھاؤ کا شکار ہے۔ اسکی بلند ترین سطح 11654 اور کم ترین لیول 11581 رہا ہے۔ جبکہ اب تک اس میں 2 کروڑ 10 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہو چکا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button