آسٹریلین اور نیوزی لینڈ اسٹاکس میں تیزی کا رجحان
آج آسٹریلین اسٹاک ایکسچینج (ASX) میں تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ جس کی بنیادی وجہ امریکی CPI رپورٹ کے مثبت اعداد و شمار کے اجراء کے بعد عالمی اسٹاکس میں تیزی کا مومینٹم ہے۔ جبکہ امریکی وسط مدتی انتخابات کے بعد صورتحال کے واضح ہونے پر بھی امریکی ڈالر (USD) پر آنیوالے دباؤ نے بھی اسٹاکس کی طلب (Demand) میں اضافہ کیا ہے جس کے بعد سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
آج ASX200 انڈیکس 194 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 7158 کی سطح پر آ گیا ہے۔ اسکی بلند ترین سطح 7170 اور کم ترین لیول 6964 رہی ہے۔ آج انڈیکس میں سرمایہ کاری کا حجم 1 ارب 62 کروڑ ڈالر سے زائد رہا ہے۔ دوسری طرف نیوزی لینڈ اسٹاک ایکسچینج (NZX) میں بھی آج تیزی کا رجحان رہا۔ دن کے اختتام پر انڈیکس 219 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 11311 کی سطح پر آ گیا ہے۔ انڈیکس میں سرگرمیوں کا آغاز 11091 سے ہوا جس کے بعد یہ 11358 کی سطح تک اوپر ٹریڈ کرتا ہوا دیکھا گیا۔ اس کی کم ترین سطح 11091 رہی۔ جبکہ آج مارکیٹ میں 2 کروڑ 94 لاکھ ڈالرز کی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔