آسٹریلین اور نیوزی لینڈ اسٹاکس میں دن کا مندی پر اختتام

آج کاروباری ہفتے کے پہلے دن آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی اسٹاک مارکیٹس میں کاروباری سرگرمیوں کا اختتام مندی کے رجحان پر ہوا ہے۔ ASX200 میں دن کے آغاز پر ملا جلا رجحان دیکھنے کو آیا تاہم عالمی بانڈز میں تیزی اور اسٹاکس میں مندی کے مجموعی رجحان کے زیر اثر اسٹاکس کی مسلسل فروخت (Selling ) ہوتی رہی اور دن کے اختتام پر انڈیکس 95 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 6667 پر اختتام پزیر ہوا۔ دوسری طرف نیوزی لینڈ اسٹاک مارکیٹ NZX50 میں آسٹریلین اسٹاک ایکسچینج ( ASX ) سے زیادہ فروخت کا رجحان رہا اور دن کے اختتام پر انڈیکس 185 پوائنٹس کی مندی کے ساتھ 11 ہزار کی نفسیاتی سپورٹ کو توڑتے ہوئے 10918 پر بند ہوئی ہے۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ عالمی اسٹاکس میں امریکی لیبر رپورٹ (Non Farm Payroll report ) کے اجراء کے بعد سے ڈالر انڈیکس (DXY) بلند ترین سطح پر ہے اور اسٹاکس کی فروخت کا رجحان جاری ہے جس کی وجہ سے تمام عالمی اسٹاکس میں گراوٹ ریکارڈ کی جا رہی ہے۔ جبکہ دوسری بڑی وجہ آسٹریلین مالیاتی نظام میں Suisse Investment Bank کا دیوالیہ ہونے کی سطح پر پہنچ جانا ہے۔ اسکی وجہ سے سرمایہ کار Risk Assets کو فروخت کر رہے ہیں ۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button