آسٹریلین اور نیوزی لینڈ اسٹاکس میں ملے جلے رجحان پر دن کا اختتام
آج آسٹریلین اسٹاک ایکسچینج (ASX ) میں کاروباری سرگرمیوں کا اختتام ملے جلے رجحان کے ساتھ ہوا ہے۔ آج تجارتی رپورٹ (Trade report ) کے منفی اعداد و شمار کے جاری ہونے کے بعد سرمایہ کار سائیڈ لائن ہوتے ہوئے دیکھے گئے۔ ASX200 آج 34 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 6845 پر بند ہوئی۔ انڈیکس کی بلند ترین سطح 6873 اور کم ترین لیول 6810 رہا۔ اس طرح مارکیٹ کا کاروبار 63 پوائنٹس کے درمیان محدود رہا۔ آسٹریلین اسٹاکس میں 77 کروڑ 97 لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا۔
دوسری طرف نیوزی لینڈ اسٹاک ایکسچینج (NZX ) میں بھی ملے جلے رجحان کے ساتھ دن کا اختتام ہوا۔ NZX50 میں کاروباری سرگرمیوں کا اختتام 54 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 11100 کی سطح پر ہوا ہے۔ آج انڈیکس کی بلند ترین سطح 11100 اور کم ترین لیول 11042 رہا ۔ اس طرح کاروبار 58 پوائنٹس کے درمیان میں رہا۔ جبکہ کیوی اسٹاکس میں 1 کروڑ 78 لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا۔ آج نیوزی لینڈ ااسٹاکس میں میں سرمایہ کاری کا حجم (Capitalization ) اور کم شیئرز کا والیوم نظر آیا۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔