آسٹریلین اور نیوزی لینڈ اسٹاک ایکسچینجز (ASX & NZX ) میں ملا جلا رجحان

آج آسٹریلین اسٹاک ایکسچینج (ASX ) میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ جس کی بنیادی وجہ کورونا کی حالیہ لہر کی وجہ سے چین کی صنعتی پیداوار کے اعداد و شمار (Chinese Industrial Production Data ) کے تشویشناک اعداد و شمار ہیں۔جس کی وجہ سے عالمی رسد کا توازن شدید متاثر ہوا ہے۔ آج ASX200 انڈیکس اتار چڑھاؤ کا شکار ہے اور 32 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 6925 کی سطح پر آ گیا ہے۔ اسکی سرمایہ کاری کے حجم میں 0.44 فیصد 0.44. فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ آج مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیوں کا آغاز 6892 کی سطح سے ہوا ۔ اسکی کی بلند ترین سطح 6943 اور کم ترین لیول 6892 ہی رہا ہے۔ جس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ Aussies اسٹاکس کا انڈیکس ایک محدود رینج میں ٹریڈ کر رہا ہے۔ آج انڈیکس میں اب تک 42 کروڑ سے زائد شیئرز کا لین دین ہو چکا ہے۔

دوسری طرف نیوزی لینڈ اسٹاک ایکسچینج (NZX ) میں بھی ملا جلا رجحان نظر آ رہا ہے۔ یہاں بھی NZX50 انڈیکس 59 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 11290 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ جس کا آغاز آج 11230 سے ہوا۔ اسکی بلند ترین سطح 11290 اور کم ترین لیول 11226 کی سطح ہے۔ جبکہ انڈیکس میں 2 کروڑ 18 لاکھ سے زائد شیئرز کا کاروبار ہو چکا ہے اور سرمایہ کاری کے حجم (Capitalization) میں 0.53 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ انڈیکس میں ایک محدود رینج میں ٹریڈ ہو رہی ہے۔ یہاں بھی اسکی بڑی وجہ چینی صنعتی اعداد و شمار اور اسٹاکس کی طلب (Demand ) میں ہونیوالی کمی ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button