آسٹریلین اور نیوزی لینڈ اسٹاک ایکسچینجز میں ملا جلا رجحان

آج آسٹریلین اسٹاک ایکسچینج (ASX ) میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ جس کی بنیادی وجہ چینی مارکیٹس کی سست روی کو قرار دیا جا رہا ہے۔ جبکہ امریکی وسط مدتی انتخابات (U.S Midterm elections) بھی عالمی اسٹاکس کو سست روی کا شکار کئے ہوئے ہیں اور سرمایہ کاروں کی اکثریت سائیڈ لائن نظر آ رہی ہے۔ ASX200 آج 40 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 6999 پر ٹریڈ کر رہا یے اور اسوقت 7 ہزار کے بینچ مارک سے محض 1 ہوائنٹس نیچے ہے۔ آج انڈیکس 7012 تک پہنچ کر اس مزاحمتی سطح پر اتار چڑھاؤ کا شکار ہے۔ اسکی کم ترین سطح 6958 رہی ہے۔ اب تک مارکیٹ میں 76 کروڑ ڈالرز سے زائد کا لین دین ہو چکا ہے۔

نیوزی لینڈ اسٹاک ایکسچینج (NZX ) میں بھی سست روی اور سرمائے کے حجم (Capitalization ) میں کمی نظر آ رہی ہے۔ جسکی بنیادی وجوہات بھی امریکی وسط مدتی انتخابات اور چینی معیشت کی شرح نمو (Growth rate ) میں کمی ہیں۔ NZX50 انڈیکس 8 پوائنٹس کم ہو کر 11143 پر آ گیا ہے۔ رواں یفتے کے دوران انڈیکس میں 300 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی ہے۔ آج NZX50 کی بلند ترین سطح 11225 اور کم ترین لیول 11143 ریا ہے۔ جبکہ اب تک اسٹاکس میں 2 کروڑ سے زائد شیئرز کا کاوبار یو چکا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button