آسٹریلین اور نیوزی لینڈ اسٹاک مارکیٹس میں گراوٹ کا رجحان۔

آج آسٹریلوی اسٹاک ایکسچینج ( ASX ) میں شدید مندی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے جس کی بنیادی وجہ آسٹریلیا کی ٹریڈ رپورٹ (Trade Report ) کے انتہائی مثبت اعداد و شمار کے اجراء کے بعد آسٹریلین ڈالر (AUD ) اور اسکے سرمایہ کاری سرٹیفیکیٹس کی حاصلات میں ریکارڈ اضافہ ہے۔ جس کے بعد سرمایہ کار اسٹاکس کو فروخت کر کے کرنسی اور بانڈز کی طرف منتقل ہو رہے ہیں۔ اسکی دوسری بڑی وجہ امریکی مانیٹری پالیسی کےاعلان اور شرح سود (Interest Rate ) میں اضافے کے بعد عالمی اسٹاکس (Global Stocks ) میں مندی کی شدید لہر ہے۔ آج ASX200 میں 129 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی ہے۔ جس کے بعد انڈیکس 6856 کی سطح پر ٹریڈ کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ آج اس کی بلند ترین سطح 6986 اور کم ترین لیول 6823 رہا ہے جبکہ آج مارکیٹ میں سرمایہ کاری کا حجم اب تک 42 کروڑ 30 لاکھ ڈالر رہا ہے۔

نیوزی لینڈ اسٹاک ایکسچینج ( NZX ) میں بھی عالمی اسٹاکس میں مندی، امریکی ڈالر اور اسکے بانڈز کی حاصلات (Gains ) میں اضافے سور نیوزی لینڈ ڈالر (NZD ) کی طرف سرمائے کی منتقلی کے بعد گراوٹ دیکھی جا رہی ہے۔NZX50 اسوقت 103 پوائنٹس کی گراوٹ کے بعد 11179 پر منفی ٹرینڈ لائن پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ آج اس کی بلند ترین سطح 11282 اور کم ترین لیول 11156 رہا ہے۔ جبکہ اب تک مارکیٹ میں 2 کروڑ 78 لاکھ شیئرز کا لین دین ہو چکا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button