اسٹریلین اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا جبکہ نیوزی لینڈ اسٹاکس میں تیزی کا رجحان

آج آسٹریلین اسٹاک ایکسچینج (ASX) میں ملا جلا رجحان نظر آ رہا ہے۔ آسٹریلین ڈالر (AUD ) اور اس سے منسلک بانڈز کی حاصلات میں اضافے کی وجہ سے آسٹریلین اسٹاکس سست روی کے شکار ہیں ASX200 میں 13 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ جس کے بعد انڈیکس 6793 پر آ گیا ہے۔ آج اب تک ASX میں 44 کروڑ سے زائد شیئرز کا لین دین ہو چکا ہے جبکہ اسکی سرمایہ کاری کے حجم (Capitalization) میں 0.20 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ASX200 انڈیکس کی آج کی کم ترین سطح 6779 اور بلند ترین لیول 6831 کا بینچ مارک ہے۔

نیوزی لینڈ اسٹاک ایکسچینج (NZX ) میں کل کی تعطیل اور لبے اختتام ہفتہ (Week end ) کے بعد آج 90 پوائنٹس کی تیزی ہے جس کے بعد NZX50 اسوقت 10869 کے لیول پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ نیوزی لینڈ اسٹاکس اج کی ٹریڈ میں ایک کروڑ 40 لاکھ شیئرز کا والیوم سمیٹ چکے ہیں جبکہ اسکی سرمایہ کاری کے حجم (Capitalization ) کے حجم میں 0.83 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ NZX50 کی آج کی کم ترین سطح 10782 اور بلند ترین لیول 10902 رہا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button