امریکی اسٹاکس میں تیزی کا رجحان۔ ڈاؤ جونز 30 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گئی۔

آج امریکی اسٹاکس میں زبردست تیزی کا رجحان نظر آ رہا ہے۔ جس کی بنیادی وجہ آج امریکی ڈالر سے منسلک محکمہ خزانہ کے سرمایہ کاری بانڈز کی حاصلات میں کمی واقع ہونا ہے۔ جبکہ 10 سالہ بانڈز 0.6 فیصد کمی کے بعد 3.85 فیصد حاصلات پر آ گئے ہیں۔ جبکہ ڈالر انڈیکس (DXY ) بھی 1.15 فیصد کمی کے بعد 112 کی سطح تک گراوٹ کا شکار ہوا ہے جس کی وجہ سے آج امریکی اسٹاکس میں خاصی تیزی کا رجحان دکھائی دے رہا ہے۔

آج امریکی مارکیٹس میں سب سے زیادہ تیزی کا رجحان Dow Jones Industrial Average میں ہے ۔ جو کہ 585 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 30 ہزار کی نفسیاتی حد (Resistance ) کو عبور کرتے ہوئے 30220 کی سطح پر آ گئی ہے۔ Nasdaq بھی 360 پوائنٹس اوپر 10683 کے لیول پر ٹریڈ کر رہی ہے۔ S&P قدرے دھیمے مزاج لیکن مثبت رجحان کے ساتھ 99 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 3683 کی سطح پر آگے بڑھ رہی ہے۔ نیویارک اسٹاک ایکسچینج (NYSE ) میں بھی سرمایہ کاری کا اچھا رجحان نظر آ رہا ہے اور انڈیکس 353 پوائنٹس اوپر 13960 جبکہ Russel2000 بھی 49 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 1732 پر مثبت مومینٹم کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button