امریکی اسٹاکس میں دوران ٹریڈ شدید مندی کا رجحان۔

آج امریکی مارکیٹس (Stocks) میں شدید مندی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ مثبت امریکی معاشی رپورٹس کے اجراء کے بعد امریکی ڈالر (USD) کی طلب (Demand) میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے سرمایہ کار اسٹاکس کو فروخت کر کے امریکی ڈالر میں خریداری کر رہے ہیں۔ اسکے علاوہ فیڈرل ریزرو (Fed) کی 14 دسمبر کی میٹنگ میں شرح سود (Interest rate) میں اضافے کے بارے میں متضاد خبروں کی وجہ سے بھی عالمی اسٹاکس (Global Stocks) میں منفی رجحان ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔

آج Dow Jones میں سب سے زیادہ گراوٹ ہے۔ انڈیکس 435 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 33994 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ 34335 سے دن کا آغاز کرنے کے بعد انڈیکس مسلسل نیچے کی طرف گراوٹ کا شکار ہے۔ اسوقت تک اس میں 17 کروڑ 59 لاکھ شیئرز کا لین دین ہو چکا ہے۔ NASDAQ بھی 215 پوائنٹس کی مندی کے ساتھ 11245 پر منفی مومینٹم کے ساتھ ٹریڈ کر رہا ہے۔ انڈیکس سے 42 کروڑ ڈالرز سے زائد کی سرمایہ کاری کا انخلاء ہو چکا ہے جبکہ اسکی بلند ترین سطح 11425 اور کم ترین لیول 11235 رہا ہے۔

دیگر امریکی اسٹاکس میں ملا جلا لیکن قدرے منفی رجحان پایا جا رہا ہے۔ S&P500 آج 76 پوائنٹس کی مندی کے ساتھ 3994 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ نیویارک اسٹاک ایکسچینج (NYSE) میں بھی شدید مندی کا رجحان نظر آ رہا ہے۔ انڈیکس 265 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 15499 پر منفی سمت میں ٹریڈ کر رہا ہے۔ دوسری طرف Russel2000 میں آج ملے جلے رجحان کے ساتھ ٹریڈ ہو رہی ہے۔ انڈیکس 49 پوائنٹس کی تنزلی کے ساتھ 1843 پر آ گیا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button