امریکی اسٹاکس میں ملا جلا اور منفی رجحان
امریکی آئی۔ایس۔ایم مینوفیکچرنگ پی۔ای۔آئی (ISM Manufacturing PMI Report ) کے بعد ڈالر انڈیکس (DXY) اور امریکی ڈالر سے منسلک سرمایہ کاری بانڈز کی حاصلات (Gains ) میں اضافے کے نتیجے میں آج امریکی اسٹاکس میں سست روی اور مندی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ آج Dow Jones 103 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 32629 کی سطح پر منفی مومینٹم کے ساتھ ٹریڈ کر رہی ہے۔
آج Nasdaq میں بھی قدرے منفی رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ انڈیکس 92 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 10897 پر آ گیا ہے جبکہ S&P میں ملا جلا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ انڈیکس 17 پوائنٹس کم ہو کر 3854 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ نیویارک اسٹاک ایکسچینج (NYSE ) میں آج قدرے مثبت رجحان ہے۔ انڈیکس 41 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 14788 پر بتدریج آگے بڑھ رہا ہے۔ دوسری طرف Russel2000 آج سست روی کے ساتھ اتار چڑھاؤ کی شکار ہے اور انڈیکس 7 پوائنٹس اوپر 1854 کی سطح پر آ گیا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔