امریکی اسٹاکس: کاروباری ہفتے کا مثبت اختتام

امریکی اسٹاکس میں کاروباری ہفتے کا اختتام تیزی کے رجحان پر ہوا ہے۔ امریکی CPI رپورٹ کے اجراء کے بعد سے ڈالر انڈیکس (DXY) اور امریکی ڈالر سے منسلک محکمہ خزانہ کے بانڈز (Treasury Bonds) کی قدر میں کمی کے بعد اسٹاکس کی طلب (Demand) میں اضافے کا تسلسل جاری ہے تاہم Dow Jones میں دو روز کے انتہائی مثبت مومینٹم کے بعد آج دن کا اختتام ملے جلے رجحان کے بعد قدرے تیزی کے ساتھ ہوا ہے۔ انڈیکس 32 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 33747 کی سطح پر بند ہوا ہے۔ Dow میں کاروباری سرگرمیوں کے آغاز پر انڈیکس 33797 کی سطح پر دیکھا گیا تاہم ہفتے کے آخری روز سرمایہ کاروں کی طرف سے فروخت کا رجحان رہا ۔ اس کے علاوہ FTX اسکینڈل کی وجہ سے مارکیٹ کے ساتھ منسلک کرپٹو کرنسیز سے سرمائے کے انخلاء کی وجہ سے انڈیکس ایک محود رینج میں ہی ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔ اسکی بلند ترین سطح 33817 رہی جبکہ یہ 33394 کے کم ترین لیول تک آیا۔تاہم دن کا اختتام 32 پوائنٹس اوپر 33747 پر ہوا ۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 43 کروڑ شیئرز کا لین دین ہوا۔ اس ہفتے کے دوران Dow Jones میں 2 ہزار پوائنٹس کی بحالی ہوئی ہے۔

ہفتے کا آخری معاشی دن Nasdaq کے نام رہا۔ Tech Stocks میں سرمائے کا بہترین حجم اور شیئر والیوم دیکھنے میں آیا جبکہ دن کے اختتام پر انڈیکس 209 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 11323 کی سطح پر بند ہوا۔ آج نیسڈق میں سرمایہ کاری کا حجم (Capitalization) 1 ارب 21 کروڑ ڈالرز سے زائد رہا۔ S&P میں بھی آج ملے جلے رجحان کے بعد انڈیکس 36 پوائنٹس اوپر 3992 پر بند ہوا۔ اسطرح انڈیکس 6 ماہ کے بعد 4 ہزار کے بینچ مارک پر بحالی کے بالکل قریب آ گیا ہے۔ نیو یارک اسٹاک ایکسچینج (NYSE) میں اچھا مثبت مومینٹم، سرمایہ کاری کا متاثر کن حجم اور بہترین شیئرز والیوم دیکھا گیا ہے اور انڈیکس نے کاروباری سرگرمیوں کا ہفتہ وار اختتام 117 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 15352 پر کیا ہے۔ Russel2000 میں بھی سست روی اور ملا جلا رجحان رہا تاہم انڈیکس 14 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 1882 پر مثبت اختتام کرنے میں کامیاب رہا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button