AUDUSD میں تیزی ، Inflation پر قابو پانے کے لئے تمام ٹولز استمعال کئے جائیں گے ، مشعل بلک

Govenor RBA said, "Inflation will be major challenge for Australian Economy in next afew years"

AUDUSD میں تیزی نظر آ رہی ہے ، گورنر RBA مشعل بلک کے Inflation پر قابو پانے کے بیان سے Aussie Dollar کی طلب میں اضافہ ہوا ہے . انہوں نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے Monetary Policy ،Inflation and Economy کے موضوعات پر اظہار خیال کیا. 

Governor RBA کی تقریر کے  AUDUSD پر کیا اثرات مرتب ہوئے.؟

مشعل بلک کی تقریر میں Consumer Price Index پر فوکس کیا گیا . انہوں نے یقین دلایا کہ  Inflation کم کرنے اور 2 فیصد کے ہدف تک لانے کے لئے تمام دستیاب ٹولز استمعال کئے جائیں گے . انہوں  نے پیشگوئی کی کہ آنے والے سالوں میں یہ Australian Economy کے لئے سب سے بڑا چیلنج ہو گا . انکے الفاظ سے Rate Hike Cycle جاری رہنے کا تاثر قائم ہوا . جس سے Australian Dollar کی طلب میں اضافہ ہوا.

انہوں نے اپنے خطاب کے دوران سب سے زیادہ وقت Inflation اور Labour Market پر دباؤ کو دیا . Reserve Bank of Australia کی سربراہ نے عالمی تنازعات کو Financial Crisis کی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے نتیجے میں نظام رسد بگڑتا ہے۔ جس سے کوئی ایک ملک نہیں بلکہ پوری دنیا ہی متاثر ہوتی ہے۔

اسکی وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج ہمGlobalization کے دور میں زندہ ہیں۔ کرہ ارض کے نقشے پر کہیں وقوع پذیر ہونیوالا واقعہ یا جنگ Global Economy کو اپنی لپیٹ میں لے لیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ Banking Liquidity کے مسائل امریکی ریاست California سے شروع ہوئے لیکن اس کے نتیجے میں Switzerland کا Credit Suisse بینک دیوالیہ ہو گیا۔ نظام زر پر دباؤ عالمی معیشت کے کسی بھی حصے سے آ سکتا ہے۔

Interest Rate معاشی رپورٹس پر منحصر۔

Governor RBA  نے ایک مرتبہ پھر کہا ہے کہ یہاں سوال یہ نہیں ہے کہ Policy Tightening Cycle معطل کیا جا رہا ہے یا جاری رہ سکتا ہے۔ بلکہ لمحہ بہ لمحہ کئے جانیوالے فیصلے معاشی صورتحال ، Liquidity Pressure اور Labour Market پر منحصر ہوتے ہیں۔ مشعل بلک نے واضح کیا کہ Central Bank کے پاس لامحدود آپشنز موجود ہوتے ہیں۔ تاہم ان میں سے کسے منتخب کیا جاتا ہے اس کا دارومدار Financial Report  پر ہوتا ہے۔ سربراہ RBA نے کہا کہ وہ Inflation اور Growth Rate ، دونوں کو ہی کنٹرول کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔

تکنیکی تجزیہ.

چار گھنٹوں کے ٹریڈنگ چارٹ پر Australian Dollar نفسیاتی سطح 0.6570 سے اوپر ٹریڈ کر رہا ہے . یہ اسکی اہم ترین Technical Support اور Bullish Chanel کا آغاز بھی ہے . یہ لیول اس لحاظ سے بھی اہمیت کا حامل ہے کہ یہاں پر Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹرسمنٹ اور 100 روزہ Moving Average بھی ہے .

AUDUSD میں تیزی ، Inflation پر قابو پانے کے لئے تمام ٹولز استمعال کئے جائیں گے ، مشعل بلک
AUDUSD 21ST NOV Final

اسکے سپورٹ لیولز 0.6575 ، 0.6545 اور 0.6525 جبکہ مزاحمتی حدیں 0.6605 ، 0.6625 اور 0.6645 ہیں . تیسری مزاحمت عبور کرنے پر اس کے لئے 0.6700 کا دروازہ اوپن ہو جائیگا .

 

 

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button