ایشیائی اسٹاکس میں دوران ٹریڈ منفی رجحان کی لہر

آج ایشیائی مارکیٹس (Stocks) میں مثبت آغاز کے بعد منفی رجحان کی لہر دیکھی جا رہی ہے۔ جس کی بنیادی وجوہات میں آسٹریلین مرکزی بینک (RBA) کی طرف سے 25 بنیادی پوائنٹس شرح سود (Interest rate) کا اضافہ ہے۔ جس کے بعد سرمایہ کار اسٹاکس فروخت کر کے فاریکس ٹریڈ کی طرف منتقل ہو رہے ہیں۔ Shinghai Composite انڈیکس ملے جلے رجحان اور 5 پوانٹس کی کمی کے ساتھ 3206 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ جبکہ ہانگ کانگ کے Hangseng میں 215 پوائنٹس کی گراوٹ دیکھی جا رہی ہے۔ جس کے بعد یہ 19302 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ آج آغاز میں مثبت رجحان کے ساتھ یہ 19569 کی بلند ترین سطح تک پہنچا جبکہ اسکا کم ترین لیول 19211 رہا ہے۔ مارکیٹ میں اب تک 2 ارب 34 کروڑ ہانگ کانگ ڈالرز کی مالیت کے شیئرز کی خرید و فروخت ہو چکی ہے۔

چین کے Shinghai Composite میں ملے جلے رجحان کے باوجود Shenzhen میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔ انڈیکس 61 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 11385 پر مثبت انداز میں اوپر کی طرف پیشقدمی کر رہا ہے۔ KOSPI ملے جلے رجحان کے ساتھ 26 پوائنٹس کی مندی کے ساتھ 2393 پر موجود ہے۔ اگر اسٹریٹ ٹائمز انڈیکس (STI) کا جائزہ لیں تو یہ 17 پوائنٹس نیچے 3249 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

جاپانی اسٹاکس کے بینچ مارک Nikkei225 میں بھی سرمایہ کاری کا اچھا رجحان اور بہترین شیئر والیوم نظر آ رہے ہیں۔ انڈیکس 65 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 27885 پر مثبت انداز میں آگے بڑھ رہا ہے۔ ایشیائی اسٹاکس ٹریڈنگ مارک CNBC100 آج گراوٹ کا شکار ہے اور 132 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 8 ہزار کی نفسیاتی سپورٹ کو توڑ کر 7945 پر آ گیا ہے۔ دوسری طرف تائیوان اسٹاک ایکسچینج (TSEC) میں نھی شدید مندی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ انڈیکس 251 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 14728 کی سطح پر گراوٹ کا شکار ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button