امریکی ڈالر میں بحالی ، وائٹ ہاؤس کی غزہ میں جنگ بندی کی اپیل۔

US Bonds Yields بھی 3 بنیادی پوائنٹس بہتری کے ساتھ 4.67 فیصد پر آ گئیں۔

امریکی ڈالر  میں بحالی کی لہر دیکھی جا رہی ہے۔ وائٹ ہاؤس ترجمان کی طرف سے غزہ میں جنگ بندی اپیل کے بعد مارکیٹ مومینٹم میں تبدیلی نوٹ کی گئی ہے۔

امریکی ڈالر میں بحالی کی لہر ، وجوہات کیا ہیں۔؟

یورپی سیشنز کے آغاز پر امریکی ڈالر میں بحالی کی لہر آئی ہے۔ جبکہ اس کے ساتھ منسلک 10 سالہ مدت کی US Bonds Yields بھی 3 بنیادی پوائنٹس بہتری کے ساتھ 4.67 فیصد سالانہ پر آ گئی ہیں۔ غزہ جنگ کے وسعت اختیار کرنے کے خطرے میں کمی اور بائیڈن انتظامیہ کے موقف میں مصالحتی لہجے سے مارکیٹ مومینٹم میں بھی تبدیلی نوٹ کی جا رہی ہے۔

وائٹ ہاؤس ترجمان کا تازہ ترین بیان۔

وائٹ ہاؤس کی طرف سے جاری کئے جانیوالے تازہ ترین بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ مشرق وسطی میں پائیدار جنگ بندی کی حمائت کرتا ہے اور اس سلسلے میں ترک صدر رجب طیب اردگان کی کوششیں قابل ستائش ہیں۔ انہوں نے فریقین سے اخلاقی قدروں کے احترام کی اپیل کی۔ انہوں نے وضاحت کی کہ اسرائیل میں ہونے والے نقصان کے ساتھ ساتھ غزہ کی پٹی میں ہونیوالا انسانی جانوں کا ضیاع بھی امریکہ کے لئے انتہائی تکلیف دہ ہے .

امریکی ڈالر میں بحالی ، وائٹ ہاؤس کی غزہ میں جنگ بندی کی اپیل۔

 

ان کا کہنا تھا کہ بائیڈن انتظامیہ سمجھتی ہے کہ عرب اسرائیل تنازعے کا حل دو ریاستی فارمولا ہے۔ تاہم انہوں نے صیہونی ریاست کے حق دفاع کا ایک مرتبہ پھر اعادہ کیا۔

بانڈز مارکیٹ کی صورتحال .

اگرچہ غزہ تنازعے اور جنگ میں شدت کو آج تیسرا روز ہے۔ تاہم گذشتہ روز Columbus Day کی تعطیل کے باعث اس واقعے کے بعد بانڈز مارکیٹ کا آج پہلا دن ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز بانڈز کی سب سے بڑی مارکیٹ جاپان میں بھی مقامی تہوار کے باعث بند تھی۔

اسی وجہ سے گذشتہ روز سوئچنگ نہ ہونے کے سبب گولڈ اور دیگر کماڈٹیز میں تیزی ریکارڈ کی گئی۔ جس کا تسلسل آج بھی جاری رہا ۔ آج Asian Sessions کے آغاز پر ہی امریکی ڈالر میں فروخت کی بڑی لہر نظر آئی۔ جس کے بعد اس سے منسلک 10 سالہ مدت کی US Bonds Yields میں 14 بنیادی پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی۔ اسوقت یہ 4.64 فیصد سالانہ کی سطح پر موجود ہیں۔ تاہم یورپی سیشنز کے آغاز پر آنیوالے تازہ ترین امریکی بیان کو ایک امن کی بڑی امید سے تشبیہ دی جا رہی ہے .

تبدیل ہوتے ہوئے موقف کے ساتھ ہے سرمایہ کاروں کے طرز عمل میں بھی بدلاؤ آیا ہے اور عالمی معاشی بحران کے رسک فیکٹر میں کمی سے امریکی ڈالر ایک مرتبہ پھر مارکیٹ کو کنٹرول کرتا ہوا دکھائی دے رہا ہے .

مارکیٹ کا ردعمل۔

تازہ ترین پیشرفت سے امریکی ڈالر میں تیزی کی لہر نظر آ رہی ہے۔ جبکہ اس کے مقابلے میں یورو ، برطانوی پاؤنڈ اور کماڈٹیز سمیت دیگر تمام ٹریڈنگ اثاثے قدرے بیک فٹ پر آ گئے ہیں۔ ادھر امریکی محکمہ خزانہ کے بانڈز بھی 3 بنیادی پوائنٹس اضافے سے 4.67 فیصد سالانہ پر ٹریڈ کر رہے ہیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button