ایشیائی اسٹاکس (Asian Stocks) میں مجموعی طور پر مثبت رجحان پر اختتام
آج ایشیائی مارکیٹس (Asian Markets) میں دن کا اختتام تیزی کے رجحان پر ہوا ہے۔ امریکی ڈالر (USD ) اور اسکے بانڈز کی حاصلات (Gains ) میں گراوٹ کے بعد عالمی اسٹاکس (Global Stocks ) میں تیزی کی لہر ریکارڈ کی گئی ہے۔ سوائے چینی مارکیٹس میں جس کے علی بابا (Ali Baba ) جیسے بڑے اسٹاکس میں امریکی وال اسٹریٹ (Wall Street ) میں گزشتہ رات ہونیوالی شدید فروخت (Selling ) کے بعد شیئرز کی قدر (Share Value ) میں 15 فیصد گراوٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔ جس کے بعد امریکی اسٹاکس میں بھی محدود رینج میں ٹریڈ ہوتی دیکھی گئی۔ آج Shinghai Composite میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔ دن کا اختتام 23 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 2999 پر ہوا ہے۔ جبکہ Shanzhen میں بھی 178پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد انڈیکس 10818 پر اختتام پزیر ہوا ہے۔ Nikkei225 میں بھی آج تیزی کا رجحان نظر آیا اور انڈیکس 181 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 27431 پر بند ہوئی۔
آج Hangseng میں کاروباری سرگرمیاں 152 پوائنٹس اوپر 15317 پر ہوا ہے۔ Kospi بھی 14 پوائنٹس مستحکم ہو کر 2249 پر بند ہوئی ہے۔ اگر اسٹریٹ ٹائمز انڈیکس (STI ) کا جائزہ لیں تو کمزور معاشی رپورٹس کے بعد یہاں محدود رینج میں ٹریڈ دکھائی دی۔ جس کے بعد انڈیکس 3 ہزار کے نفسیاتی ہدف (Psychological Target ) کو عبور کرتے ہوئے 3008 پر اختتام پزیر ہوا۔ Bursa Malaysia میں کاروبار کا اختتام 10 پوائنٹس اوپر 1454 جبکہ Tsec50 کا آج کا کاروباری دن 62 پوائنٹس اوپر 12729 پر ہوا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔