ایشیائی اسٹاک مارکیٹس شدید مندی پر بند

آج ایشیائی مارکیٹس (Asian Markets ) میں دن کا اختتام شدید مندی پر ہوا ہے۔ عالمی اسٹاکس ( Global stocks ) میں فروخت کا رجحان، آسٹریلین سرمایہ کاری بینک کے شیئرز کی مسلسل گراوٹ پر فروخت اور یوکرائن جنگ میں ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کے خوف کہ وجہ سے آج دیگر عالمی مارکیٹس کی طرح ایشیائی مارکیٹس میں بھی اسٹاکس کی فروخت کا نمایاں رجحان نظر آیا ۔ اسکے عالمی مارکیٹس کے ایشیائی ٹریڈنگ یونٹ جاپانی ین (JPY ) کا دوبارہ گزشتہ پانچ ہفتوں کی کم ترین سطح پر آنا بھی ایشیائی مارکیٹس میں گراوٹ کی بنیادی وجوہات میں سے ایک ہے۔ ۔آج ایک ہفتے کی قومی تعطیلات کے بعد کھلنے والی Shinghai Composite میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا۔ جس کے بعد دن کا اختتام 50 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 2974 پر ہوا ہے۔ جبکہ سب سے زیادہ اثر Nikkei225 اور HSI پر ہوا ہے جو کہ جاپانی ین کی قدر میں تاریخی گراوٹ کے بعد آج انتہائی گراوٹ کی شکار نظر آئیں ہیں Nikkei225 آج 195 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 27116 اور HSI بھی 523 پوائنٹس کی زبردست مندی کے ساتھ 17216 پر بند ہوئی ہے ۔ سنگاپور کا اسٹریٹ ٹائمز انڈیکس (STI ) ملے جلے رجحان کے بعد 38 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 3107 پر بند ہوا ہے۔ تائیوان کے T-Sec میں کاروباری سرگرمیاں 189 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 13702 پر بند ہوئی ہیں۔ جبکہ چین کے Shenzhen Index میں 256 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد انڈیکس 10522 پر بند ہوا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button