ایشیائی اور آسٹریلین اسٹاکس میں مثبت اور ملا جلا رجحان

آج آسٹریلین اسٹاک مارکیٹ ( ASX ) میں ملا جلا رجحان نظر آ رہا ہے۔ ASX200 اسوقت 39 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 6817 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ دوسری طرف NZX50 میں بھی ملا جلا لیکن قدرے مثبت رجحان ہی نظر آ رہا ہے۔ انڈیکس اسوقت 71 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 10920 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ چین میں ایک بار پھر لاک ڈاؤن کے بعد مارکیٹس سست روی کی شکار ہیں، آج بھی Shinghai Composite محض 1 پوائنٹ کی کمی کے ساتھ 3079 اور Shenzhen بھی 27 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 11158 کی سطح پر ٹریڈ کر رہی ہے۔ Nikkei225 نے دن کا آغاز انتہائی مثبت سطح پر کیا ہے۔ انڈیکس 211 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 27368 پر آ چکا ہے۔

دوسری طرف Hangseng میں آج بھی سرمایہ کاری کے حجم میں کمی اور چینی لاک ڈاؤن کی وجہ سے سست روی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ انڈیکس 84 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 16823 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ Kospi اسوقت 15 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 2265 پر ٹریڈ کر رہی ہے۔ اسٹریٹ ٹائمز انڈیکس (STI ) بھی 12 پوائنٹس اوپر 3038 پر جبکہ تائیوان کا T-Sec50 آج 15 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 13139 پر ملے جلے رجحان کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button