ایشیائی اور یورپی مارکیٹس کا تجزیہ۔
آج ایشیائی مارکیٹس میں مجموعی طور پر سوائے Nikkei225 کے مندی کا رجحان رہا۔ جبکہ Nikkei225 آج اختتام پر 278 پوائنٹس کے اضافے سے 26215 کی سطح پر بند ہوا ہے۔ جبکہ Hangseng انڈیکس 143 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 17079 پر بند ہوا ہے۔ دوسری طرف تائیوان کا T-Sec50 اختتام پر 124 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 13300 کی سطح پر آ گیا ہے۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ چینی مارکیٹس آج ملکی تعطیل کی وجہ سے بند ہیں۔ دوسری طرف یورپی مارکیٹس (European Markets ) میں بھی مندی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ یورو زون ( Euro Zone ) کی مایوس کن معاشی رپورٹس کے اجراء کے بعد Financial Markets میں گراوٹ دیکھی جا رہی ہے۔ FTSE100 میں 28 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 6865 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ جبکہ FTSEMIB میں 112 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد انڈیکس 20775 کی سطح پر ٹریڈ کر رہی ہے۔ آج SMI میں 48 پوائنٹس کی گراوٹ دیکھنے میں آئی ہے۔ جبکہ انڈیکس 10219 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ CAC40 میں 20 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ملا جلا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے جس کے بعد انڈیکس 5742 کے لیول پر آ گیا ہے۔ MOEXRUSS آج 79 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 2036 کی سطح پر آ گئی ہے۔ Ibex35 بھی 23 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 7389 پر آ گئی ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔