عالمی اسٹاکس: ایشیائی مارکیٹس گراوٹ پر بند، یورپی مارکیٹس میں منفی آغاز ۔

عالمی اسٹاک مارکیٹس (Global Stocks ) میں آج بھی شدید گراوٹ دیکھنے میں آئی ہے۔ امریکی نان فارم پے رول رپورٹ (NFP ) کے اجراء کے بعد سے ایک بار پھر عالمی مارکیٹس مندی کی شکار ہیں۔ آج Shinghai Composite آج 5 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 2979 پر بند ہوئی ہے۔ جاپان کی Nikkei225 میں شدید مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا۔ جاپانی ین (JPY ) کی قدر میں 48 سال کی شدید ترین گراوٹ کے بعد جاپانی اسٹاکس پر بھی شدید اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ آج Nikkei225 میں کاروباری سرگرمیوں کا اختتام 714 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 27 ہزار کی اہم ترین نفسیاتی سطح کو توڑتے ہوئے 26401 کی سطح پر آیا ہے۔ Hangseng میں بھی شدید مندی دیکھی گئی ہے اور کاروباری سرگرمیوں کا اختتام 384 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 17 ہزار کی اہم نفسیاتی سپورٹ کو توڑتے ہوئے 16832 پر ہوا ہے۔تائیوان کے T-Sec انڈیکس میں معاشی سرگرمیوں کا اختتام 596 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 13106 پر ہوا ہے۔

آج آسٹریلین اسٹاک ایکسچینج کے ASX200 میں دن کا اختتام 22 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 6645 پر ہوا ہے۔ دوسری طرف NZX50 آج 38 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 10956 کی سطح پر آ گئی ہے۔یورپی اسٹاکس میں دن کا آغاز منفی رجحان کے ساتھ ہوا ہے۔ FTSE100 میں دن کا آغاز 74 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 6883 پر ہوا ہے۔ Dax30 اسوقت 124 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 12146 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ CAC40 اسوقت 40 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 5800 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ کہ گذشتہ ایک ماہ کے دوران CAC40 میں ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی واقع ہو چکی ہے۔ HEX آج 59 پوائنٹس کی مندی کے ساتھ 9880 کی سطح پر ٹریڈ کر رہی ہے۔ FTSEMIB میں ملا جلا رجحان نظر آ رہا ہے اور اسوقت انڈیکس 309 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 20605 پر ٹریڈ کر رہا ہے ۔ دوسری طرف IBEX35 آج 62 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 7351 کی سطح پر اتار چڑھاؤ کا شکار ہے۔

 

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button