موڈیز نے پانچ پاکستانی بینکوں کی ریٹنگ منفی کر دی۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی سے آغاز

موڈیز (Moody’s ) کے سرمایہ کار گروپ کی طرف سے پانچ پاکستانی کمرشل بینکوں کی آؤٹ لک منفی کر دی گئی ہے۔ اور انہیں B3 کیٹیگری سے نکال کر Caa1 کیٹیگری میں ڈال دیا گیا ہے۔ موڈیز کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ فارن ایکسچینج کے قوانین کی خلاف ورزی اور پاکستان کے مرکزی بینک ( State Bank of Pakistan) کی طرف دے فارن ایکسچینج کے سلسلے میں تحفظات کے اظہار کے بعد الائیڈ بینک لیمیٹڈ، حبیب بینک لیمیٹڈ، مسلم کمرشل بینک لیمیٹڈ، نیشنل بینک آف پاکستان اور یونائٹڈ بینک لیمیٹڈ کے معاشی منظر نامے کو منفی کر دیا گیا ہے اور ان کے ساتھ فارن ایکسچینج سے متعلقہ لین دین کو رسک کیٹیگری میں شامل کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ بیان میں ان بینکوں میں معاشی لین دین کو بھی غیر محفوظ قرار دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے دو روز قبل پاکستان کے بحثیت ریاست معاشی منظر نامے (Economic Outlook ) کی ریٹنگ بھی B3 سے CAA1 میں منتقل کر دی گئی تھی۔ اس خبر کے پاکستان کے معاشی اعشاریوں ( Financial Indicators ) پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX ) میں کاروبار کا آغاز 84 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ ہوا ہے۔ جس کے بعد KSE100 آج 42071 کی سطح پر جبکہ KSE30 میں دن کا آغاز 50 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 15571 کی سطح پر گراوٹ کے ساتھ ہوا ہے۔ جبکہ سرگرمیوں کے آغاز پر KSE100 میں 174 پوائنٹس کی گراوٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button