پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں دن کا منفی اختتام۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں کاروباری دن کے اختتام منفی رجحان پر ہوا ہے۔ سعودی عرب کی طرف سے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کو موخر کئے جانے کے بعد سرمایہ کاری کا مومینٹم سست روی کا شکار نظر آیا ہے۔ KSE100 انڈیکس دن کے اختتام پر 242 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 43 ہزار کی نفسیاتی سپورٹ (Psychological Support) کو توڑ کر 42850 پر بند ہوا ہے۔ آج انڈیکس کا آغاز 43092 کی سطح سے ہوا۔ یہی اسکا آج بلند ترین لیول تھا۔ جس کے بعد انڈیکس گراوٹ کا شکار ہو گیا اور اپنی کم ترین سطح 42761 تک نیچے ٹریڈ کرتا ہوا دیکھا گیا۔
دوسری طرف KSE30 میں دن کا اختتام 69 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 15729 پر آ گیا۔ آج اسکی بلند ترین سطح 15823 اور کم ترین لیول 15686 رہا۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔