پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں کاروباری دن کا مثبت اختتام
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں کاروباری دن کا اختتام مثبت رجحان پر ہوا ہے۔ آج دن کے آغاز پر ہی مارکیٹ میں متاثر کن شیئر والیوم اور سرمایہ کاری کا بہترین رجحان دیکھنے میں آیا، جس کی بنیادی وجہ آج SBP کو ایشیئن انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک سے 50 کروڑ ڈالر کے قرض کی وصولی کے علاوہ ترکی کے ECO Investment Bank سے 15 کروڑ کی امداد کی منظوری شامل ہیں۔ جس سے آغاز میں ہی مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوتا ہوا نظر آیا۔
آج KSE100 انڈیکس 302 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 42373 کی سطح پر بند ہوا۔ دن کے آغاز پر ہنڈرڈ انڈیکس گذشتہ روز کے اختتامیے 42071 پر تھا تاہم اس سطح سے یہ مسلسل اوپر کی طرف مستحکم ہوتا ہوا دکھائی دیا ۔ اج انڈیکس کی بلند ترین سطح 42438 رہی ۔ دوسری طرف KSE30 انڈیکس میں بھی تیزی کا رجحان ریکارڈ کیا گیا۔ انڈیکس میں کاروباری سرگرمیوں کا آغاز 15504 سے ہوا۔ 15486 کی کم ترین سطح سے یہ اپنے بلند ترین لیول 15702 کی سطح پر ٹریڈ کرتا ہوا ریکارڈ کیا گیا۔ جس کے بعد دن کے اختتام پر یہ 160 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 15665 پر آ گیا۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔