ڈاؤ جونز میں منفی جبکہ دیگر امریکی مارکیٹس میں ملا جلا رجحان
آج امریکی مارکیٹس ( U.S Markets ) میں سے Dowjones میں منفی رجحان ہے اور 262 پوائنٹس کی مندی کے ساتھ انڈیکس 29 ہزار کی نفسیاتی سپورٹ کو توڑتے ہوئے 28988 کی سطح پر آ گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران امریکی فیڈرل ریزرو ( Federal Reserve ) کی طرف سے شرح سود ( Interest rate ) بڑھائے جانے کے بعد سے Dowjones سخت دباؤ میں ہے کیونکہ Bonds کی حاصلات ( Gains ) میں اضافہ ہو رہا ہے اور سرمایہ کار بانڈز کی طرف منتقل ہو رہے ہیں۔ Dowjones فیڈرل ریزرو کے فیصلے کے بعد سے سے 3 ہزار پوائنٹس کھو چکی ہے۔ دوسری طرف Nasdaqcomposite میں 40 پوائنٹس کی کمی واقع ہو چکی ہے جس کے بعد انڈیکس 10761 پر آ گیا ہے۔ گزشتہ پانچ دن کے دوران انڈیکس میں 2 یزار پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی ہے۔ جبکہ Nasdaq100 میں آج 51 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ انڈیکس 11199 پر آ گیا ہے۔ ۔ S&P400 میں ملا جلا لیکن قدرے منفی رجحان ہے اور انڈیکس 12 پوائنٹس کم ہو کر 2189 کے لیول پر ہے۔ نیویارک اسٹاک ایکسچینج ( NYSE ) 74 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 13505 پر آ گئی ہے۔ جبکہ Russel2000 محض 1 پوائنٹ کھو کر اور ملے جلے رجحان کے ساتھ 1654 پر ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔