کماڈٹی مارکیٹ میں گراوٹ، گولڈ اگست کی کم ترین سطح پر آ گیا۔
عالمی کماڈٹی مارکیٹ میں مندی کا رجحان دیکھا جا رہا ہا۔ سونا( گولڈ) 13 ڈالر فی اونس کمی کے بعد 1723 ڈالر کی سطح پر آ گیا ہے جبکہ دیگر دھاتوں اور کماڈٹیز کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ چاندی ( سلور) 18 ڈالرز فی اونس پر فروخت ہو رہی ہے۔ پلاٹینیم 850 ڈالرز جبکہ پلاڈیم 18 ڈالر فی اونس کی کمی کے بعد 2083 ڈالرز کی سطح پر آ گیا ہے۔ معیشت کے بیرو میٹر تانبے( کاپر) کی قدر میں بھی کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد یہ صنعتی دھات 7910 ڈالرز فی ٹن پر فروخت ہو رہی ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔