ہانگ کانگ اسٹاک انڈیکس (HSI) اور Nikkei میں تیزی، شنگھائی مارکیٹس میں ملا جلا رجحان

آج ایشیائی مارکیٹس (Stocks) میں مجموعی طور پر تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ Nikkei225 میں آج سرمایہ کاری کا اچھا رجحان اور بہترین شیئر والیوم کے ساتھ ٹریڈ جاری ہے۔ انڈیکس 312 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 28 ہزار کے نفسیاتی ہدف کو عبور کرتے ہوئے 28281 کی سطح پر مثبت انداز میں آگے بڑھ رہا ہے۔ دوسری طرف ہانگ کانگ اسٹاکس انڈیکس (HSI) میں بھی تیزی کا رجحان نظر آ رہا ہے۔ چینی لاک ڈاؤن میں نرمی کی اطلاعات کے بعد ہانگ کانگ اسٹاکس کی طلب (Demand) میں اضافہ ہوا ہے، جس سے شیئرز والیوم میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ آج انڈیکس 265 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 18867 کی سطح پر ٹریڈ ہو رہی ہے۔ اب تک اس میں 2 ارب 42 کروڑ ڈالرز سے زائد کی سرمایہ کاری کا حجم حاصل ہو چکا ہے۔

چین کی SHENZHEN مارکیٹ 173 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 11281 پر آ گیا ہے۔ تاہم لاک ڈاؤن پر غیر یقینی صورتحال کے باعث سرمایہ کاروں میں ابھی بھی بے یقینی کی صورتحال ہے۔ ابھی تک محض 1 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا ہے۔ Shinghai Composite انڈیکس محض 20 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 3171 پر اتار چڑھاؤ کا شکار ہے۔ KOSPI میں بھی ملا جلا رجحان نظر آ رہا ہے۔ انڈیکس محض 8 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 2481 کی سطح پر سست روی کا شکار ہے۔ لگ بھگ یہی صورتحال اسٹریٹ ٹائمز انڈیکس (STI) میں بھی ہے جو کہ 8 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 3300 کے بینچ مارک پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

ایشیائی انڈیکس CNBC100 آج 161 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 8 ہزار کی اہم ترین نفسیاتی حد (Resistance) کو عبور کرتے ہوئے 8043 کی سطح پر آ گیا ہے۔ انڈیکس میں سرمایہ کاری بہترین حجم اور شیئر والیوم نظر آ رہا ہے۔ دوسری طرف ملائیشیئن اسٹاک مارکیٹ محض 6 پوائنٹس اوپر 1495 کی سطح پر ملے جلے رجحان اور سست روی کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔ جبکہ تائیوان اسٹاک ایکسچینج (TSEC) میں البتہ بہترین شیئر والیوم اور سرمایہ کاری کا اچھا رجحان دکھائی دے رہا ہے۔ TSEC50 انڈیکس 166 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 15046 کی سطح پر مثبت مومینٹم کے ساتھ ٹریڈ کر رہا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button