ہانگ کانگ اسٹاک ایکسچینج (HSI) میں تیزی، دیگر ایشیائی مارکیٹس میں ملا جلا رجحان
آج ایشیائی مارکیٹس (Stocks) میں دوران ٹریڈ ملا جلا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے، ہانگ کانگ اسٹاک انڈیکس (Hangseng) تیزی کے رجحان کے ساتھ 158 پوائنٹس کے اضافے سے 18359 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ آج اسکی بلند ترین سطح 18396 اور کم ترین لیول 18052 رہی ہے۔ جبکہ اب تک انڈیکس 2 ارب 8 کروڑ ہانگ کانگ ڈالرز کی سرمایہ کاری کا حجم حاصل کر چکا ہے۔ Nikkei225 میں البتہ آج بھی منفی رجحان ہے۔ انڈیکس 97 پوائنٹس کم ہو کر 30 ہزار کے نفسیاتی مارک سے نیچے 27928 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ Shinghai Composite میں آج چین کی منفی PMI رپورٹس کے بعد ملا جلا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ انڈیکس 4 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 3154 پر ہے۔ جبکہ چین کی SHENZHEN مارکیٹ 29 پوائنٹس اوپر 11119 پر آ گئی ہے۔
ایشیائی ٹریڈ انڈیکس CNBC100 میں 19 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔ جس کے بعد یہ 7840 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ تائیوان اسٹاک ایکسچینج (TSEC) میں آج سرمایہ کاری کا مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ TSEC50 انڈیکس 127 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 14837 کی سطح پر مثبت مومینٹم کے ساتھ پیشقدمی کر رہا ہے اور اب تک 3 ارب ڈالرز سے زائد کا سرمایہ سمیٹ چکا ہے۔ اسٹریٹ ٹائمز انڈیکس (STI) اپنے گزشتہ روز کے اختتامیے پر ہی بغیر کسی تبدیلی کے 3275 کی سطح پر سست روی کا شکار ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔