PSX میں تیزی کا رجحان ، IMF مذاکرات حتمی مرحلے میں داخل.

KSE100 Index crossed 56000 Psychological level first time in the History.

PSX میں زبردست تیزی دیکھی جا رہی ہے ، نئے کاروباری ہفتے کے پہلے دن آج معاشی سرگرمیوں کے آغاز پر ہی700 پوائنٹس اضافے سے   KSE100 تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر 56 ہزار کو عبور کر گیا. IMF کے ساتھ کامیاب مذاکرات سے سرمایہ کاری کے رجحان پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں . واضح رہے کہ پہلے جائزے کے لئے ہونے والی بات چیت حتمی مراحل میں داخل ہو گئی ہے .

IMF کے ساتھ ہونے والے مذاکرات حتمی مرحلے میں داخل ہونے کے PSX پر اثرات.

IMF  کا ایک وفد  Financial Assistance Program کے پہلے جائزے کے لئے  اسلام آباد میں موجود ہے ، جو 9 ماہ کے بیل آؤٹ پیکج کے تحت مستقبل کے حوالے سے اصلاحات کا جائزہ لے رہا ہے . Finance Division کے مطابق اب تک ہونے والے مذاکرات میں مثبت پیشرفت ہوئی ہے اور Finance Gap پورا کرنے کے حوالے سے تمام تجاویز پر فریقین میں اتفاق ہوا ہے . خیال رہے کہ اس جائزے کے بعد Pakistan کو 80 کروڑ ڈالرز کی دوسری قسط جاری کی جائیگی ، جبکہ دوسرا جائزہ آئندہ سال فروری میں ہو گا .

آج ہونے والی بات چیت انتہائی مثبت رہی ، پاکستانی وفد میں Finance Division کے حکام اور تکنیکی ماہرین نے شرکت کی اور International Monetary Fund کو ملک میں Foreign Direct Investment اور Financial Review کی تفصیلات پیش کیں . اس کے علاوہ Secretary Finance نے وفد کو بتایا کہ اسی بیرونی سرمایہ کاری سے 6 ارب ڈالرز کا Financial Gap پورا کیا جائیگا ، علاوہ ازیں PIA کی نجکاری کے حوالے سے United Arab Emirates کے ساتھ ہونے والے مذاکرات پر بھی بات چیت ہوئی .

Pakistan اور عالمی ادارے کے درمیان معاہدہ.

واضح رہے کہ معاہدے کے تحت IMF سے 13 جولائی کو 1 ارب 20 کروڑ ڈالرز کی پہلی قسط موصول ہو گئی تھی۔ جبکہ نومبر جائزے کے بعد 71 کروڑ ڈالرز کی دوسری قسط جاری کی جائے گی۔ Standby Arrangements  کے تحت ہونیوالے اس معاہدے کے تحت 9 ماہ کے اس پروگرام میں پاکستان کو مجموعی طور پر 3 ارب ڈالرز ملیں گے۔ پروگرام جاری رہنے کی صورت میں دوسرا جائزہ فروری میں ہو گا۔ اس شیڈول سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا .

8 ماہ تک جاری رہنے والے مذاکرات کے بعد رواں برس جولائی میں طے پانیوالے اس معاہدے کی شرائط خاصی سخت تھیں۔ جن میں بجلی، گیس اور پیٹرولیئم مصنوعات کی قیمتوں اور ٹیکسز میں اضافہ ، خسارے میں چلنے والے تمام سرکاری اداروں کی Privatization اور Tax System کی شفافیت شامل تھے۔ ان میں سے زیادہ تر نکات پر عمل درآمد کر دیا گیا۔ جبکہ Pakistan International Airlines سمیت زیادہ تر حکومتی تحویل کے اداروں کی Privatization کا عمل National commission کے تحت جاری ہے۔

PSX کی صورتحال.

KSE100 انڈیکس 934 پوائنٹس تیزی کے ساتھ 56 ہزار کا نفسیاتی ہدف عبور کرتے ہوئے  56325 پر آ گیا ہے ۔ اسکی ٹریڈنگ رینج 55644 سے 56366 کے درمیان ہے .

PSX میں تیزی کا رجحان ، IMF مذاکرات حتمی مرحلے میں داخل.
KSE100

دوسری طرف KSE30 بھی 336 پوائنٹس اوپر 18902 پر ٹریڈ کر رہا ہے . اسکی بلند ترین سطح 18916 ہے .

PSX میں تیزی کا رجحان ، IMF مذاکرات حتمی مرحلے میں داخل.
KSE30

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button