یورپی استاکس میں دن کا مثبت اختتام۔ امریکی اسٹاکس میں مثبت سطح پر ٹریڈ جاری

امریکی کنزیومر کانفیڈینس رپورٹ ( U.S Consumer Confidence Report ) کے تشویشناک اعداد و شمار کے اجراء کے بعد امریکی ڈالر (USD ) بیک فٹ پر آ گیا ہے اور عالمی اسٹاکس میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔ یورپی مارکیٹس میں دن کا اختتام مجموعی طور پر مثبت سطح پر ہوا ہے سوائے FTSE100 کے جس میں دن کا اختتام کل کی سطح 7013 پر ہی ہوا ہے۔ Dax30 میں اختتامیہ 121 پوائنٹس اوپر 13052 اور CAC40 بھی 119 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 6250 بند ہوئی ہے۔ Stoxx600 بھی 5 پوائنٹس مستحکم ہو کر 407 پر بند ہوا ہے۔ FTSEMIB میں آج یورپی مارکیٹس میں سب سے زیادہ تیزی دیکھی گئی ۔ انڈیکس 306 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 22289 پر اختتام پزیر ہوا ہے۔ MOEXRUSS بھی 66 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 2130 پر اختتام پزیر ہوا ہے۔ SMI بھی 177 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 10773 پر بند ہوئی ہے۔ Ibex35 بھی 114 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ کاروباری سرگرمیوں کا اختتام 7794 پر ہوا ہے۔

امریکی اسٹاکس میں تیزی کے رجحان کے ساتھ ہوا ہے۔ Dow Jones میں آج مسلسل تیسرے دن تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ انڈیکس 232 پوائنٹس اوپر 31732 کی سطح پر مثبت سطح پر موو کر رہی ہے۔ Nasdaq بھی 175 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 11124 پر آ گئی ہے۔ S&P میں البتہ ملا جلا رجحان ہے اور انڈیکس 40 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 3838 پر اور نیویارک اسٹاک ایکسچینج (NYSE ) میں 175 پوائنٹس کی تیزی اور سرمایہ کاری کا اچھا حجم (Capitalization ) نظر آ رہا ہے۔ جس کے بعد انڈیکس 14389 اور Russel2000 اسوقت 44 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 1792 پر ٹریڈ کر رہی ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button