یورپی اسٹاکس: دن کے آغاز پر مثبت رجحان۔

آج یورپی مارکیٹس میں کاروباری دن کا آغاز مثبت سطح پر ہوا ہے۔ عالمی اسٹاکس (Global Stocks ) میں تیزی کی لہر کے ساتھ یورپی مارکیٹس میں بھی سرمایہ کاری کا اچھا حجم (Capitalization) اور شیئر والیوم نظر آ رہا ہے۔ جبکہ اس کی دوسری بڑی وجہ ڈالر انڈیکس (DXY ) کا نیچے آنا ہے جس کی وجہ سے اسٹاکس کی طلب (Demand ) میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ آج FTSE100 میں دن کا آغاز 101 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 7194 کی سطح پر آ گیا ہے۔ جبکہ Dax30 بھی 122 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 13376 کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔انڈیکس کی آج کی بلند ترین سطح 13419 اور کم ترین لیول 13341 رہا ہے۔ جبکہ آغاز میں ہی Dax30 کا کاروباری والیوم 1 کروڑ سے بڑھ گیا ہے۔CAC40 بھی 101 پوائنٹس اوپر 6368 کی سطح سے دن کا آغاز کر رہی ہے۔ Stoxx600 میں دن کا آغاز 4 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 417 کی سطح پر ہوا ہے۔

آج دیگر یورپی اسٹاکس کی طرح FTSEMIB میں بھی زبردست تیزی نظر آ رہی ہے۔ انڈیکس 379 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 23 ہزار کی اہم ترین نفسیاتی حد (Resistance ) کو عبور کرتے ہوئے 23026 کی سطح پر آ گئی ہے۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ اٹالیئن اسٹاک انڈیکس نے یہ سطح 3 ماہ کے بعد دوبارہ حاصل کی ہے۔ انڈیکس کی بلند ترین سطح آج 23038 اور کم ترین لیول 22856 رہا ہے۔ جبکہ انڈیکس والیوم آج 15 کروڑ سے زائد ہے۔ MOEXRUSS میں دن کا آغاز 7 پوائنٹس کے استحکام کے ساتھ 2173 کے لیول کے ساتھ ہوا ہے۔

سوئٹزرلینڈ کے SMI میں کاروباری سرگرمیوں کا آغاز 48 پوائنٹس اوپر 10876 سے ہوا ہے۔ آگے بڑھتے ہوئے جائزہ لیتے ہیں نیدرلینڈ کے HEX کا جو کہ یورپ کا دودرا بڑا اسٹاک انڈیکس ہے۔ جو کہ 154 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 10550 کی سطح پر مثبت مومینٹم کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ جبکہ اسپین کے Ibex35 نے بھی دن کا آغاز 90 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 8 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرتے ہوئے 8047 کے لیول سے مثبت رجحان کے ساتھ کیا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button