یورپی اسٹاکس میں دوران ٹریڈ مثبت رجحان۔

آج یورپی اسٹاکس (EU Stocks) میں مثبت رجحان نظر آ رہا ہے۔ آج European Commission کی مثبت معاشی رپورٹس کے اجراء کے بعد اسٹاکس کی طلب (Demand) میں اضافہ ہوا ہے۔ برطانیہ کی مثبت Retail Sales Report کے بعد آج FTSE100 انڈیکس 37 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 7385 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے جبکہ DAX30 آج سرمائے کے بہترین حجم متاثر کن Shares Volume.کے ساتھ مثبت مومینٹم کے ساتھ ٹریڈ کر رہی ہے۔ انڈیکس 131 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 14397 کی سطح پر آ گیا ہے۔ اس کی بلند ترین سطح 14457 اور کم ترین لیول 14300 ہے۔ اس طرح آج کے دن میں اسوقت تک اس میں 5 کروڑ 74 لاکھ شیئرز کا لین دین ہو چکا ہے۔ CAC40 میں 40 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔ جس کے بعد انڈیکس 6639 پر ٹریڈ کرتا ہوا ریکارڈ کیا گیا ہے۔

یورپ کی سب سے بڑی اسٹاک ایکسچینج FTSEMIB میں آج زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی ہے۔ جس کے بعد انڈیکس 24599 کی سطح پر مثبت مومینٹم کے ساتھ آگے بڑھ رہا یے۔ اسوقت تک مارکیٹ میں 42 کروڑ سے زائد شیئرز کا کاروبار ہو چکا ہے۔ SMI بھی 128 پوائنٹس مستحکم ہو کر 11046 کی سطح پر آگے بڑھ رہا ہے۔ اگر یورپ کی دوسری بڑی مارکیٹ HEX تیزی کے رجحان کے بعد 78 پوائنٹس اوپر 10874 پر مثبت انداز کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔ MOEX آج 7 پوائنٹس کی گراوٹ کی شکار ہے اور 1648 کی سطح پر ہے۔ دوسری طرف IBEX35 آج 63 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 8104 کے لیول پر آگے بڑھ رہا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button