یورپی اسٹاکس میں مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ۔
آج بانڈز اور کرنسیز کی حاصلات (Gains ) میں کمی کے بعد یورپی اسٹاکس (European Stocks ) میں مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہے سوائے برطانوی اسٹاکس کے جو کہ سیاسی یے یقینی کی بناء پر ملے جلے رجحان اور سست روی کے شکار ہیں اسوقت FTSE100 جمعے کے اختتامیے (Closing ) سے ایک پوائنٹ کی کمی کے ساتھ 6969 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ جرمنی اور یورپی یونین کی تشویشناک معاشی رپورٹس کے اجراء کے بعد یورو(EUR ) اور اسکے سرمایہ کاری بانڈز کی قدر میں تو کمی واقع ہوئی ہے تاہم سرمایہ کار فاریکس سے اسٹاکس میں منتقل ہوتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ اسوقت DAX30 میں سرمایہ کاری کا بھرپور حجم نظر آ رہا ہے اور انڈیکس 135 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 12866 پر مثبت موڈ کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے اور ابھی محض یورپی اسٹاکس کے آج کے دن کا آغاز ہے۔ CAC40 بھی 88 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 6126 کے بینچ مارک سے اپنی معاشی سرگرمیاں شروع کر رہا ہے۔ Stoxx600 محض 4 پوائنٹس اوپر 401 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
آج HEX بھی 67 پوائنٹس اوپر 10319 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ FTSEMIB بھی کئی دنوں کے بعد مثبت مومینٹم میں نظر آ رہی ہے۔ یورپ کی یہ سب سے بڑی مارکیٹ 232 پوائنٹس اوپر 21800 کی سطح پر مثبت ٹرینڈ لائن کےساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔ جبکہ کمزور سوئس بینکینگ رپورٹس کے باوجود SMI میں بھی مثبت رجحان نظر آ رہا ہے۔ انڈیکس 131 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 10550 پر اور MOEXRUSS بھی 23 پوائنٹس اور 2067 پر آگے بڑھ رہی ہے۔ اور آخر میں زکر کریں گے IBEX35 کا جو کہ 129 پوائنٹس اوپر 7673 کی سطح پر دن کا آغاز کر رہا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔