یورپی اسٹاکس (European Stocks ) میں آج سست روی اور مندی کا رجحان

آج یورپی مارکیٹس میں سست روی اور مندی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ یورو اور اسکے بانڈز کی حاصلات (Gains ) میں اضافے کی وجہ سے آج یورپی اسٹاکس میں گراوٹ واقع ہوئی ہے۔ اسکے علاوہ آج فیڈرل ریزرو (Federal Reserve) کی طرف سے شرح سود میں اضافے کے متوقع فیصلے کی وجہ سے بھی اسٹاکس میں محتاط ٹریڈنگ جاری ہے علاوہ ازیں آج کی یورپی معاشی رپورٹس میں افراط زر ( Inflation rate ) کے مسلسل تیسرے مہینے دوہرے ہندسے میں داخل ہونے کے بعد سے اسٹاکس پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ FTSE100 آج 28 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ انڈیکس 7157 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ Dax30 بھی خاصی سست روی کا شکار ہے۔ جس کے بعد انڈیکس 23 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 13315 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ دوسری طرف CAC40 بھی ملے جلے رجحان کے ساتھ 3 پوائنٹس کم ہو کر 6325 پر ٹریڈ کر رہا ہے جبکہ Stoxx600 بھی بغیر کسی تبدیلی کل کے اختتامیے (Closing ) یعنی 414 پر ہی موجود ہے۔

آج سوئس مارکیٹ انڈیکس (SMI ) میں قدرے مثبت رجحان ہے اور انڈیکس محض 31 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 10815 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ نیدرلینڈ کا HEX آج 5 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 10455 کی سطح پر سست روی کا شکار ہے۔ MOEXRUSS بھی کل کے اختتامیے سے محض 1 پوائنٹ اوپر 2175 پر سرمایہ کاری کے کم حجم اور شیئر والیوم کی کمی کا شکار ہے۔ اسپین کی کمزور PMI رپورٹس کے بعد آج Ibex35 بھی ملا جلا رجحان، سرمائے کی کمی اور شیئر والیوم کی گراوٹ کا شکار ہے۔ انڈیکس 7 پوائنٹس کی کمی کے بعد 7991 کی سطح پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button