یورپی مارکیٹس میں تیزی پر اختتام، امریکی مارکیٹس میں ملا جلا رجحان۔

آج ہفتے اور سال 2022 ء کے تیسرے کوارٹر کے آخری دن یورپی مارکیٹس ( European Markets ) میں مجموعی طور پر تیزی کا رجحان رہا FTSE100 دن بھر ملے جلے رجحان کے بعد 12 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 6893 پر بند ہوئی ہے۔ جبکہ Dax30 میں کاروباری ہفتے کا اختتام 138 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 12114 پر ہوا ہے۔ CAC40 میں اختتام 85 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 5762 پر ہوا ہے۔ stoxx600 آج 4 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 387 پر اختتام پذیر ہوئی ہے۔ FTSEMIB میں آج کے دن کا اختتام 295 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 29648 پر ہوا ہے۔ MOEXRUSS محض 3 پوائنٹس کے اضافے کا ساتھ 1957 پر بند ہوئی ہے۔ HEX میں بھی سرمائے کا اچھا حجم اور حصص ( Shares ) کا بہترین Volume دکھائی دیا اور تیسرے کوارٹر کا اختتام 177 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 9934 کی سطح پر ہوا ہے۔ SMI میں بھی دن بھر ملے جلے رجحان کے بعد مارکیٹ نے 140 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 10267 پر اختتام کیا ہے۔ Ibex35 بھی 66 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 7366 پر بند ہوئی۔
دوسری طرف امریکی مارکیٹس ( U.S Markets ) آج بھی Bearish Momentum کے زیر اثر Move کر رہی ہیں۔ Dowjones کیلئے یہ ہفتہ 2022ء کا بدترین دورانیہ ثابت ہوا ہے۔ آج بھی مارکیٹ 29 ہزار کی نفسیاتی سپورٹ کو توڑنے کے بالکل قریب ہے اور 95 پوائنٹس کی مندی کے ساتھ 29130 پر ٹریڈ کر رہی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران امریکی کی یہ سب سے بڑی Financial Market 3500 پوائنٹس کھو چکی ہے۔ اور یہ اسکی 2020 کے بعد کم ترین سطح ہے۔ S&P کل کے Blood Bath کے بعد آج ملے جلے رجحان کے ساتھ 3 پوائنٹس کی کمی سے 3637 پر آگئی ہے۔ Nasdaqcomposite میں صورتحال قدرے بہتر ہے اور اسوقت انڈیکس 24 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 10761 پر ٹریڈ کر رہی ہے۔ Russel2000 ملے جلے رجحان کے ساتھ 20 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 1695 کی سطح پر ہے۔ دوسری طرف نیویارک اسٹاک ایکسچینج (NYSE ) میں سال کے تیسرے کوارٹر کے آخری دن انڈیکس 14 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 13627 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button