یورپی مارکیٹس میں دن کا ملا جلا آغاز

آج یورپی مارکیٹس میں دن کے آغاز پر ملا جلا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ FTSE100 میں 33 پوائنٹس کی مندی کے ساتھ انڈیکس 32 پوائنٹس کی مندی کے ساتھ 7 ہزار کی سطح سے نیچے 6993 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ جمعے کے روز نظرثانی شدہ ٹیکس پلان جاری ہونے کے بعد سے برطانوی معاشی اعشاریے ( Financial Indicators ) شدید دباؤ میں ہیں۔ اگرچہ برطانوی حکومت اور مرکزی بینک اس بارے میں مکمل وضاحت جاری کر چکا ہے تاہم برطانوی معیشت پر قرضوں کے نئے بوجھ اور کساد بازاری ( Recession ) کے اعتراف کے بعد سے Financial Markets میں سرمایہ کاری کا رجحان انتہائی کم نظر آ رہا ہے۔
دوسری طرف FTSEMIB میں آج منفی رجحان نظر آ رہا ہے۔ اگرچہ اٹلی میں انتخابات کے بعد سیاسی منظر واضح ہو گیا ہے تاہم سرمایہ کار ابھی تک دائیں بازو کی جماعت کی پہلی بار کامیابی کے بعد سے پالیسیاں واضح نہ ہونے کے سبب Riskassets کی خریداری سے احتراز کر رہے ہیں۔ Dax30 میں 46 پوائنٹس کی تیزی دکھائی دے رہی ہے اور انڈیکس 46 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 12274 پر آ گیا ہے۔ CAC40 آج 42 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 5812 پر آ گیا ہے۔ SMI میں بھی یہی ملا جلا رجحان ہے اور سرمایہ کاری کا حجم بہت کم ہے اور انڈیکس 47 پوائنٹس کی بہتری کے ساتھ 10119 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ MOEXRUSS میں بھی ملا جلا رجحان ہے اور انڈیکس 7 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 1940 پر آ گیا ہے۔ HEX میں آج 87 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعف ابڈیکس 10002 کے بینچ مارک پر آ گیا ہے۔ Euronext100 بھی 7 پوائنٹس کے اضافے اور ملے جلے رجحان کے ساتھ 1126 کے لیول پر ٹریڈ کر رہی ہے۔ جبکہ IBEX35 ، 18 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 7526 کی سطح پر ٹریڈ کر رہی ہے۔
آج تمام یورپی مارکیٹس میں جو قدر مشترک ہے وہ سرمایہ کاری کا انتہائی کم رجحان، نہ ہونے کے برابر Sharevolume، برطانوی ٹیکس منصوبے، کساد بازاری کا خوف اور اٹلی میں اٹلی کے انتخابات میں سخت گیر دائیں بازو کی امیدوار گارجیا میلانو کی کامیابی کے اثرات ہیں ۔ جبکہ آنے والے دنوں میں بھی کم والیوم کا یہ مومینٹم جاری رہ سکتا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button