ایشیئن مارکیٹس میں دن کے اختتام پر ملا جلا رجحان۔

آج ایشیئن مارکیٹس میں پورا دن ملا جلا رجحان( Mixed Trend) رہا۔ یہی رجحان اختتام تک برقرار رہا۔ جاپان میں ین کی تاریخی گراوٹ نیکائی 225 انڈیکس پر بھی اثر انداز ہو رہی ہے۔ جو کہ آج 196 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 27430 کی سطح پر بند ہوا ہے۔ ہانگ کانگ اسٹاک ایکسچینج کا ہینگ سینگ انڈیکس بھی 158 پوائنٹس کی مندی سے 19044 کی سطح پر آ گیا۔ چین کا شنگھائی کمپوزیٹ انڈیکس دن بھر ملے جلے رجحان ( Mixed Trend ) کے بعد محض 2 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 3246 کے لیول پر بند ہوا۔ جبکہ چین کی ہی شینزین مارکیٹ میں دن کا اختتام 49 پوائنٹس کے اضافے سے 11849 پر ہوا۔ چینی مارکیٹ کی سست روی اور عدم استحکام فائنانشل انڈیکیٹرز کو ایک خاص رینج میں محدود (Range Bound ) رکھے ہوئے ہے۔ کورین مارکیٹ کوسپی( Kospi ) میں بھی صورتحال مختلف نہیں ہے اور دن کا اختتام 33 پوائنٹس کی مندی کے ساتھ 2376 پر ہوا ہے۔ آسٹریلین مانیٹری پالیسی اور نیوزی لینڈ ڈالر کی گراوٹ ان مارکیٹس کو جو کہ ایشیئن مارکیٹس کے ساتھ لنکڈ ہیں کو آج بھی دن بھر رینج میں محدود رکھا۔ آسٹریلین اسٹاک ایکسچینج 97 پوائنٹس منفی رجحان کے ساتھ 6729 جبکہ نیوزی لینڈ اسٹاکس 50 انڈیکس 50 پوائنٹس کی کمی سے 11548 پر بند ہوا۔ تائیوان کی ٹی۔سیک ( T.Sec ) مارکیٹ 267 پوائنٹس کی گراوٹ کے بعد 14410 پر بند ہوئی۔ سنگاپور کا اسٹریٹ ٹائم انڈیکس( Straight Times Index) جو کہ پچھلے دو ماہ سے مسلسل ملے جلے رجحان( Mixed Trend ) کے ساتھ ٹریڈ کر رہی ہے میں آج بھی صورتحال مختلف نہیں رہی اور دن کا اختتام 13 پوائنٹس کی مندی سے 3210 پر ہوا۔ انڈین نیفٹی( Nifty ) کاروباری دن کے اختتام پر 17624 پر آ گئی۔ جبکہ انڈیا کی ممبئی سینسیکس ( Mumbai Sensex ) میں دن کا اختتام منفی رجحان کے ساتھ 168 پوائنٹس کی کمی سے 59028 پر ہوا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button