ایشیائی اسٹاکس: Nikkei225 اور Hangseng میں شدید مندی، Straight Times میں مثبت اختتام

آج ایشیائی مارکیٹس (Asian Markets ) میں شدید مندی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے Asian Stocks ایشیائی مارکیٹس چین میں لاک ڈاؤن اور کساد بازاری (Recession ) کی وجہ سے گراوٹ کے شکار ہیں۔ Shinghai Composite آج 66 پوائنٹس نیچے 2915 کی سطح پر بند ہوا ہے۔ جبکہ Nikkei225 میں دن کی کاروباری سرگرمیوں کا اختتام 240 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 27105 پر ہوا ہے۔ نیکائی میں دن کا آغاز 27097 کی سطح سے ہوا اور دن کی بلند ترین سطح 27265 جبکہ کم ترین سطح 26981 رہی۔ اسطرح معاشی سرگرمیاں 284 پوائنٹس کے درمیان اتار چڑھاؤ کی شکار رہیں۔ آج کی ٹریڈ کا نمایاں پہلو اختتامی سیشن (Closing Session ) کے دوران 27 ہزار کے نفسیاتی ہدف (Psychological Target ) اور 27100 کی نفسیاتی سپورٹ (Psychological Support ) کو برقرار رکھنے میں کامیابی ہے۔ آج جاپانی اسٹاکس میں گراوٹ کی سب سے بڑی وجہ گزشتہ روز جاپانی مرکزی بینک (Bank of Japan ) کی طرف سے مانیٹری پالیسی کے اعلان کو ادھورا چھوڑ کر پریس کانفرنس ختم کیا جانا تھا جبکہ مانیٹری پالیسی کا اعلان ایجنڈے کا حصہ تھا اور بینک کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کا بھی۔

آج Hangseng انڈیکس (HSI ) میں دن کا اختتام 564 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 15 ہزار کی نفسیاتی سپورٹ کو توڑتے ہوئے 14863 پر ہوا ہے۔ اسکی بنیادی وجوہات میں چینی لاک ڈاؤن اور معاشی سست روی کے علاوہ ایشیائی مالیاتی مرکز جاپانی مرکزی بینک (Bank of Japan) کی طرف سے مانیٹری پالیسی کے اعلان کو موخر کیا جانا ہے۔ آج ہینگ سینگ کا آغاز 15424 پر ہوا۔ بلند ترین سطح 15441 اور کم ترین لیول 14770 ہوا ہے۔ جبکہ ہانگ کانگ اسٹاک ایکسچینج ( HSE ) کے اس انڈیکس میں 3 بلیئن شیئرز کا لین دین یوا جو کہ عالمی مارکیٹس میں گذشتہ ایک عشرے کے دوران ریکارڈ ہے۔ Urdu Markets

چین کے Shenzhen Component Index یعنی SZI میں انڈیکس 348 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 10401 پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے رجحان میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی جس کا اندازہ اس سے لگایا جا سکتا ہے کہ پورے دن میں مارکیٹ میں 13 لاکھ شیئرز کی خرید و فروخت ہوئی۔ سنگاپور کے اسٹریٹ ٹائمز انڈیکس (STI ) میں دن کا اختتام 48 پوائنٹس استحکام کے ساتھ 48 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 3063 پر ہوا ہے۔ Asian Stocks جبکہ Kospi میں 20 پوائنٹس نیچے 2368 پر کاروباری سرگرمیوں کا اختتام ہوا ہے۔ FTSEKLCI میں آج بھی دن کا اختتام انڈیکس میں 9 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 1444 پر ہوا ہے۔ آخر میں ذکر کریں گے Taiwan Stock Exchange تائیوان اسٹاک ایکسچینج ( TSE ) کے TSEC50 انڈیکس کا جس میں کاروباری دن 137 پوائنٹس مندی کے ساتھ 12788 پر اختتام پزیر ہوا ہے۔ انڈیکس کی کم ترین سطح 12723 اور بلند ترین لیول 12891 رہی ہے۔ جبکہ مارکیٹ میں شیئرز کا حجم (Share Volume ) 21 لاکھ 12 ہزار شیئرز کا رہا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button