ASX میں ملا جلا جبکہ NZX میں مثبت رجحان
آج آسٹریلین اسٹاک ایکسچینج (ASX ) میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ چین میں لاک ڈاؤن اور مظاہروں کے بعد خام اور تیار شدہ مال کی رسد معطل ہونے کی وجہ سے آسٹریلوی اسٹاکس پر انتہائی منفی اثرات دیکھنے میں آ رہے ہیں۔ اس کے علاوہ آج امریکی فیڈرل ریزرو (Fed) کے سربراہ جیروم پاول نے شرح سود (Interest rate) میں جارحانہ اضافے کا اشارہ دیا ہے۔ جس کے بعد عالمی اسٹاکس میں مندی دیکھنے میں آ رہی ہے۔
آج ASX200 محض 7 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 7232 پر آ گیا ہے۔ اب تک انڈیکس میں 31 کروڑ 61 لاکھ شیئرز کا لین دین ہو چکا ہے۔ دوسری طرف نیوزی لینڈ اسٹاک ایکسچینج (NZX) میں مثبت رجحان نظر آ رہا ہے۔ آج مارکیٹ میں سرمائے کا اچھا رجحان اور متاثرکن شیئر والیوم کے ساتھ ٹریڈ ہو رہی ہے۔ NZX50 اسوقت تک 109 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 11420 کی سطح پر آ گیا ہے۔ اسکا بلند ترین لیول 11473 اور کم ترین سطح 11301 رہی ہے۔ جبکہ یہ 1 کروڑ 58 لاکھ شیئرز کی سرمایہ کاری سمیٹ چکا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔