ASX میں ملا جلا رجحان جبکہ NZX میں قدرے تیزی

آج آسٹریلین اسٹاک ایکسچینج (ASX) میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے جبکہ نیوزی لینڈ اسٹاک ایکسچینج (NZX) میں بھی اگرچہ ملا جلا رجحان دیکھا جا رہا ہے تاہم اس کا زیادہ تر جھکاؤ مثبت سمت میں ہے۔ آج اسٹاکس میں سست روی کی بڑی وجہ چینی حکومت کی طرف سے کورونا کی وباء کی وجہ سے عائد سخت ترین سماجی پابندیوں میں مرحلہ وار نرمی کے بعد سرمایہ کاروں کی طرف سے فاریکس مارکیٹ میں سرمایہ کاری ہے۔ اس کے علاوہ آسٹریلین حکومت کی طرف سے مانیٹری پالیسی کے سختی سے نفاذ کے نتیجے میں میں بھی اسٹاکس میں سرمایہ کاری کے حجم (Capitalization) میں کمی واقع ہوئی ہے۔

آج ASX200 ملے جلے رجحان اور 40 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 7200 کی سپورٹ کو توڑ کر 7190 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 7229 سے ہوا جس کے بعد یہ مسلسل نیچے ہی سست روی کے ساتھ ٹریڈ کر رہا ہے۔ آج انڈیکس کی کم ترین سطح 7170 رہی ہے جبکہ اب تک اس میں 45 کروڑ آسٹریلین ڈالرز کی سرمایہ کاری ہو چکی ہے۔

نیوزی لینڈ اسٹاک ایکسچینج (NZX) میں ملا جلا لیکن قدرے مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ انڈیکس 40 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 11641 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ آج NZX50 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 11610 سے ہوا جس کے یہ 11657 تک مستحکم ہوتا دیکھا گیا ہے جبکہ اس کی کم ترین سطح 11596 رہی ہے۔ نیوزی لینڈ اسٹاکس میں اب تک 1 کروڑ 87 لاکھ شیئرز کا لین دین ہو چکا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button