Nikkei میں مثبت رجحان ،HSI میں گراوٹ

آج ایشیائی مارکیٹس (اسٹاکس) میں مجموعی طور پر منفی رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے سوائے Nikkei225 کے جو کہ 45 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 27944 کی سطح پر ٹریڈ کر رہی ہے۔ جبکہ Shinghai Composite انڈیکس 12 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 3085 پر آ گئی ہے۔ ہانگ کانگ اسٹاک انڈیکس (HSI) آج 336 پوائنٹس کی شدید مندی کے ساتھ 17655 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ آج ایشیائی مارکیٹس میں گراوٹ کی بنیادی وجوہات میں چینی لاک ڈاؤن، معاشی شرح نمو ( Growth Rate) میں کمی اور خطے کی بدلتی ہوئی سیاسی صورتحال شامل ہیں۔

کورین اسٹاک مارکیٹ (Kospi) 24 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 2419 جبکہ STI آج 23 پوائنٹس نیچے 3249 پر ٹریڈ کر رہی ہے۔ ایشیائی ٹریڈ مارک CNBC100 انڈیکس 105 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 7609 پر گراوٹ کا شکار ہے۔ TSEC50 بھی 55 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 14449 پر سرمائے اور شیئر والیوم میں گراوٹ کا شکار ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button